ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ’غیر قانونی کولونائزر‘ کی فہرست جاری کی، لسٹ میں بی جے پی رکن اسمبلی اور میئر کا نام بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:16 PM | ملکی خبریں |

ایودھیا،7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایودھیا میں ایک طرف رام مندر کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے، اور دوسری طرف شہر کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک کرنے کی بھی تیاریاں چل رہی ہیں۔ اس درمیان ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی کالونائزر کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں بی جے پی رکن اسمبلی اور میئر کے نام بھی نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ایودھیا شہر میں غیر قانونی پلاٹنگ اور غیر قانونی کالونائزر کی بڑی تعداد موجود ہے۔ جو فہرست ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جاری کی ہے اس میں میونسپل کارپوریشن ایودھیا کے میئر رشی کیش اپادھیائے بی جے پی، رکن اسمبلی وید پرکاش گپتا اور سابق بی جے پی رکن اسمبلی گورکھ ناتھ بابا سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں۔ کچھ ایسے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ برسراقتدار طبقہ سے بہت قریب ہیں۔

دراصل سپریم کورٹ کے ذریعہ رام مندر تعمیر کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد برسراقتدار طبقہ سے جڑے لوگ بڑی تعداد میں غیر قانونی پلاٹنگ اور کالونیوں کا کاروبار کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس عمل میں اہم عہدوں پر بیٹھے عوامی نمائندے، سابق عوامی نمائندے اور پلاٹنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے لوگ زیادہ شامل ہیں۔ کچھ دنوں قبل ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سریو کے کچھار واقع ڈوب علاقے میں غیر قانونی پلاٹنگ اور کالونیوں کے لیے بنائی گئی سرحد کو منہدم کیا تھا، اور اس کے پہلے بھی ایودھیا شہر سے ملحق باغ بجیسی میں غیر قانونی پلاٹنگ کو منہدم کیا گیا تھا۔

غیر قانونی پلاٹنگ اور کالونیوں کو لے کر ہلچل اس وقت تیز ہوئی جب رکن پارلیمنٹ للو سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو مزین کے اس بڑے کھیل کی ایس آئی ٹی جانچ کرائے جانے کے لیے خط لکھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی طرف سے ایک فہرست بھیجی جا چکی ہے۔ اس درمیان ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سکریٹری وشال سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے ابھی تک 40 غیر قانونی کالونیوں کو نشان زد کر لیا ہے۔ انھیں منہدم کیا جائے گا۔ یہاں خرید و فروخت کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انھوں نے عوام سے غیر قانونی مقامات پر تعمیر نہ کرانے کی اپیل کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ نقشہ پاس کرانے کے ساتھ ہی تعمیری عمل کے لیے ضروری اقدام پر عمل کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...