بابری مسجد معاملہ: انتظار ختم، سپریم کورٹ سے فیصلہ کا اعلان کل ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2019, 12:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ معاملہ میں سپریم کورٹ کل یعنی سنیچر کو صبح کے 10.30 بجے اپنے فیصلے کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس حساس اور مدت طویل سے زیر التوا مقدمہ میں ممکنہ فیصلے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ایک عام ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ادھر، ایودھیا میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نیز سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایودھیا میں نیم فوجی دستوں کے 4000 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام حساس مقامات پر مناسب حفاظتی اہلکار کو تعینات رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ایودھیا شہر کی ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ایودھیا کے حوالے سے متعدد امن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ان کمیٹیوں میں شامل لوگ ضلع کے مضافاتی علاقون میں جاکر لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں دور دراز کے اضلاع میں درجنوں عارضی جیل احاطہ قائم کیے گئے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ وزارت نے امن و امان برقرار رکھنے میں ریاستی حکومت کی مدد کے لئے اتر پردیش میں نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں (ہر ایک میں 100 کے قریب اہلکار) کو بھی حفاظت پر مامور کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے تمام وزرا سے بھی کہا کہ وہ ایودھیا فیصلے سے متعلق غیر ضروری بیانات دینے سے باز رہیں۔

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں اترپردیش حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ایودھیا میں تمام حفاظتی تیاریوں کو یقینی بنائے۔ ایودھیا شہر کو فیصلہ کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ناکام بنانے کے لئے حفاظتی تیاریوں کے ساتھ ایک قلعے میں تبدیل ہو جائے گا۔ آئی اے این ایس کے مطابق، ایک اعلی عہدے پر فائز ذریعے نے بتایا کہ ایودھیا میں عوامی ایڈریس سسٹم کو چلانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

دریں اثنا یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سماج دشمن عناصر لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا سکتے ہیں لہذا، سرکلر میں یوپی حکومت کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاست کے انتہائی حساس علاقوں پر نگاہ رکھے اور مخصوص مقامات پر پولس فورس تعینات کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتر پردیش کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری، ڈائریکٹر جنرل آف پولس او پی سنگھ کو آخری لمحے میں ہونے والی گڑبڑی سے بچنے کے لئے سرکلر بھیجے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔