لکھنؤ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے عاملہ کی میٹنگ، بابری مسجد معاملہ کے فریق اقبال انصاری ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 11:03 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،17/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی)  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے عاملہ کی میٹنگ  اتوار 17؍ نومبر کو دارالعلوم ندوۃ العلماء میں منعقد ہوگی، اس میٹنگ میں ملک بھر سے بورڈ کے ایکٹیو اراکین شامل ہونے کےلیے وہاں پہنچ چکے ہیں صبح ساڑھے گیارہ بجے سے میٹنگ شروع ہوگی۔ ایودھیا فیصلے کے بعد بورڈ کی اس میٹنگ کو کافی اہم تصور کیاجارہا ہے، اس میٹنگ میں کیس کو لے کر آگے کی حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔ بورڈ اس بات پر بھی گفتگو کرے گا کہ ریویو پٹیشن دائر کرنا ہے یا نہیں۔ میٹنگ میں مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی بھی حیدرآباد سے شامل ہونے کےلیے روانہ ہوچکے ہیں۔ ادھر مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ سے قبل آج سنیچر کو مسلم فریقوں کی میٹنگ لکھنو میں منعقد ہوئی بورڈ کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے اس میٹنگ میں ایودھیا کیس سے منسلک سبھی فریقوں کو ندوہ کالج میں ملاقات کےلیے مدعو کیا تھا جہاں انہوں نے سبھی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری نے جانے سے انکار کردیا تھا انہوں نے کہاکہ ’’ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں امن وشانتی رہے۔ ہم اس کو آگے نہیں بڑھاناچاہتے ہیں، آج کمیٹی کی بیٹھک بلائی گئی تھی ، ہم اپنے گھر پر ہیں، کمیٹی میں پانچ فریق ہیں، میں اپنا ذمہ دار ہوں، میں وہاں نہیں گیا، کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے سبھی اسے تسلیم کرلیں، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کے امن وامان نقصان پہنچے، میں ذمہ داروں ملک میں امن وشانتی کا پیغام دیتا رہوں گا‘‘۔ ادھر سنی وقف بورڈ کے چیئرمین زفر فاروقی نے کہا کہ 26؍نومبر کو ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانونی پہلوئوں پر گفتگو کی جائے گی۔ فاروقی کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ 1000صفحات سے زائد کا ہے اسے ابھی بھی پورا پڑھا نہیں جاسکا ہے، حالانکہ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر کورٹ کے فیصلے کے خلاف رویو داخل کرنے کے امکانان سے انکار کیا۔ انہو ںنے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کے سبھی طبقوں کی نمائندگی کرتا ہے، اس معاملے میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آنے والی رائے کو بھی اہمیت دی جائے گی، وقف بورڈ سبھی لوگوں کی رائے کو توجہ دے رہا ہے، ابھی جمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنی رائے دی ہے کہ بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین نہیں لینی چاہئے وہیں کئی لوگوں کی آراء آرہی ہیں کہ وقف بورڈ کو زمین لے لینی چاہئے اس پر مسجد کے ساتھ ایک تعلیمی ادارہ بھی قائم کرناچاہئے۔ زفر فاروقی نے کہاکہ سبھی لوگوں کی رائے بورڈ کی میٹنگ میں رکھی جائے گی اس کے قانونی پہلوؤں پر گفتگو کرنے کے بعد ہی بورڈ کے اراکین اس معاملے میں فیصلہ لیں گے۔ واضح رہے کہ آج کی ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں اقبال انصاری نے شرکت نہیں کی وہیں مسلم فریق حاجی محبوب کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ نہیں پہنچ سکے تھے لیکن ۔ انہو ںنے اپنے نمائندے کو دارالعلوم ندوۃ العلما میں بھیجا تھا۔ جمعیۃ علمائے ہند کی جانب سے محفوظ الرحمان ندوہ میں موجود رہے۔ مرحوم حاجی عبدالاحد کے صاحبزادے بھی پہنچے ہوئے تھے۔ وہیں ایک فریق فاروق کے بیٹے عمر بھی پہنچ گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...