ایودھیا قضیہ: لکھنؤ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ کل

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 8:36 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) ایودھیا میں بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اتوار کو منعقد کی جائے گی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں صبح گیارہ بجے سے منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اس بات پر غور و خوض ہوگا آیا ایودھیا قضیہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ پٹیشن داخل کی جائے کہ نہیں؟ ساتھ ہی مسلمانوں کو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پانچ ایکڑ زمین لینی چاہئے کی نہیں؟

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینئر رکن و عیش باغ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے سنیچر کو کہا کہ میٹنگ میں بورڈ کے تمام 51 ایکزیکیٹو ممبران کے شریک ہونے کے قومی امکانات ہیں۔ جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کریں گے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن اور آل انڈیا بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی نے فیصلے کے دن ہی کہا تھا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن فیصلے مطمئن نہیں ہیں۔ہم اس ضمن میں ریوئیو پٹیشن داخل کرنے کے لئے قانونی ماہرین سےصلاح و مشورہ کے بعد آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ کے پیش نظر جمیعت علماء ہند جو کہ اجودھیا قضیہ میں ایک فریق ہے۔جمعہ کو دہلی میں ہوئی اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ان کے لئے بابری مسجد کے لئے کوئی بھی متبادل زمین قابل قبول نہیں ہے۔ جمعت علماء نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ پٹیشن داخل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

ایک دیگر فریق یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اس سلسلےمیں کوئی بھی جائزہ عرضی عدالت عظمی میں داخل نہیں کرے گا۔تاہم بورڈ ممبران کی 26 نومبر کو لکھنؤ میں میٹنگ ہے جس میں اس بات کا فیصلہ ہوگاکہ مسجد کے لئے 5 ایکڑ زمین لی جائے کہ نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...