عائشہ خود کشی معاملہ:پیسے کی کمی نہیں پھر بھی عارف مانگتا تھا جہیز،ملزم کو نہیں ہے بیوی کی موت کا ملال، پوچھ گچھ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2021, 12:01 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد،5؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) عائشہ سوسائڈ کیس میں اس کا شوہر عارف خان 3 دن کی پولیس ریمانڈ پر ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے، بتایا جارہا ہے کہ ملزم عارف کو اپنی بیوی کی موت کا کوئی ملال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عارف پر جہیز مانگنے اور عائشہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف کے کنبے کی حالت اچھی ہے۔ ان کا جالور (راجستھان) کے پاش علاقے میں عالی شان مکان ہے، 4دکانیں بھی ہیں جو کرایے پر دی گئی ہیں اس کے باوجود عارف اور اس کا کنبہ عائشہ پر جہیز کا دبائو ڈال رہا تھا۔ عارف اور اس کے والد بابو خان ایک مائننگ فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ دونوں کی اچھی تنخواہ بھی ہے۔ عائشہ کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ عارف ان کی بیٹی عائشہ کو مائکے چھوڑ جاتا تھا اور اس سے پیسے لانے کی بات کہتا تھا۔ عارف کو گزشتہ روز ایڈیشنل چیف میٹرو کورٹ میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے پانچ دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی لیکن تین دن کی ہی ریمانڈ منظور ہوئی۔ واضح رہے کہ عائشہ نے گزشتہ ہفتہ کو سابرمتی ندی میں کود کر خود کشی کرلی تھی۔ سوسائڈ سے پہلے ایک ویڈیو بناکر عارف کو بھیجا تھا جس کے بعد سے وہ فرار چل رہا تھا۔ عائشہ کے والد کا کہنا ہے کہ اب میری بیٹی واپس نہیں آئے گی لیکن اس گنہگار کو سزا ملنی چاہیے۔ میری بیٹی ہنس مکھ تھی لیکن نکاح کے بعد سے ہی جہیز کی مانگ نے اس کی زندگی عذاب بنا دی۔ ایک بار سسرال والوں نے تین دن تک کھانا تک نہیں دیا تھا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی اس معاملے میں سخت رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگوں سے اپیل کررہا ہوں۔ خواہ آپ کسی بھی مذہب سے ہوں۔ جہیز کی لالچ کو ختم کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام مسلمانوں سے اپیل کررہا ہوں کہ اللہ کے رسولؐ نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ اویسی نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جہیز کی لالچ ختم کرو۔ اگر تم مرد ہو تو بیوی پر ظلم کرنا مردانگی نہیں ہے، بیوی سے پیسے کا مطالبہ کرنا مردانگی نہیں ہے۔ اگر تم ایسی حرکت کرو گے تو مرد کہلانے کے لائق نہیں ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...