بنگلور ومیں ”پاک ستھرا شہر پر امن شہر“ کے تحت بیداری ریلی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2021, 12:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او  نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی)اور بھارت اسکواڈاینڈ گائیڈس کے اشتراک سے سوچھ سرویکشن ابھیان 2021کے تحت گاندھی پارک سے ٹاؤن ہال تک ”پاک اور پر امن شہر“بیداری ریلی نکالی گئی۔بھارت اسکواڈاینڈ گائیڈس کے چیف کمشنر پی۔ جی۔ آر۔ سندھیا نے جھنڈی دکھا کر ریلی کا آغاز کیا۔

اس مو قع پر بی بی ایم پی اسپیشل کمشنر(کوڑا کرکٹ) ڈی۔ رندیپ، اسپیشل کمشنر(فلاح وبہبود) راوندرا، جوائنٹ کمشنر پلوی،چیف انجینئر وشواناتھ،انجینئر بسوا راج کباڈی و دیگر افسروں حاضر رہے۔ اس موقع پربھارت اسکواڈاینڈ گائیڈس کے چیف کمشنر سندھیا نے کہا کہ بھارت اسکواڈاینڈ گائیڈس کی جانب سے سوچھ سرویکشن ابھیان کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کر نے کے مقصد سے امن مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گاندھی جی نے اپنی زندگی میں پاکی صفائی کو ہمیشہ ترجیح دی تھی،گاندھی جی کے اس مشین پر ہر ایک کو عمل کر نا چا ہئے اور شہر کو پاک وصاف رکھنے کے لئے ہر ایک شہری کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ شہر میں 60لاکھ طلبہ ہیں ان تمام میں صفائی کے متعلق بیداری پیدا کر تے ہو ئے ان کی زندگی میں صفائی کو اولین تر جیح دینا کا اہم مقصد ہے۔ رندیپ نے کہا کہ گاندھی جی کے امن اور صفائی کو ہر ایک تر جیح دیں۔ہم جس مقام پر ہیں وہاں کے اطراف واکناف علاقہ میں صفائی پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کو پاک و صاف رکھنے کے لئے ہر ایک شہری کو افسروں کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہئے تب ہی شہر کو پاک و صاف اور خوبصورت شہر کے طوور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ شہر کو پاک و صاف رکھنے کے لئے ہر ایک کو سوکھا،گیلا اور سیا نیٹری کچرے کو علاحدہ کر کے بی بی ایم پی صفائی کر مچاریوں کے حوالے کر نا چا ہئے،اس کے علاوہ پلاسٹک کے استعمال سے ہر ایک کو دور رہنا چا ہئے اور صاف ستھرا شہر بنا نے کے لئے ہر ایک کو اپنے اپنے طریقے سے کام کر نے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچھ سرویکش سروے میں ہر ایک کو شامل ہو کر شہر کے متعلق بہتر رائے پیش کرنے سے شہر کو ممتازنمبرات حاصل ہو سکتے ہیں۔ریلی ایم جی روڈ کے گاندھی پارک سے نکل کر ویشویشوریا میوزیم روڈ،ملیا اسپتال،بی بی ایم پی صدر دفتر سے ہو تے ہو ئے ٹاؤن ہال پر اختتام کو پہنچی۔ریلی میں بھارت اسکواڈاینڈ گائیڈس اور بی بی ایم پی کے250طلبہ نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...