بنگلورو: ذیابیطس سے متاثر پیروں اور اس سے جڑے مسائل کے متعلق بیداری ریلی

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2022, 12:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍نومبر(ایس او نیوز؍)ذیابیطس سے متاثر پیروں اور اس سے جڑے مسائل کے متعلق عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے فٹ سیکور نے کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف انڈو کرانولوجی اینڈ ریسرچ(کے آئی ای آر) کے اشتراک سے فٹ سیکور ادارہ نے بائیک ریلی کا اہتمام کیا اور اعلان کیا کہ ہر سال 14نومبر کو عالمی یوم ذیا بیطس کی مناسبت سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔

بائیک ریلی کو بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا،اس مو قع پر بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر شعبہ صحت ڈاکٹر تر لوک چندرا، کے آئی ای ادارہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر روی کے،بی بی ایم پی کے چیف ہیلتھ آفسر ڈاکٹر بالا سندر حاضر رہے۔فٹ سیکور کے بانی و ذیا بیطس کے ماہر ڈاکٹر سنجے شرما نے کہا کہ ہر 20سکینڈ کو ایک شخص ذیابیطس کی وجہ سے اپنے پیر سے محروم ہوجاتا ہے جبکہ 200ملین افراد جو ذیابیطس سے متاثر ہیں، اپنے پیروں سے معذور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ ذیابیطس کی وجہ سے معذور ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ ہے جنہوں نے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ملک میں ہر سال 14 لاکھ افراد کو مصنوعی پیر لگائے جاتے ہیں۔ مذکورہ بائیک ریلی میں 500سے زائد افراد نے اپنی دو پہیہ والی گاڑیوں کے ذریعہ حصہ لیا۔ اس موقع پر ہینڈ بل کا اجراء بھی عمل میں لایا گیا۔ ریلی ڈملور،السور، داسپت اسپتال،ماگڑی روڈ،پیالس گٹہلی کے علاوہ شہر کے بی بی ایم پی پرائمری ہیلتھ مراکزپر پہنچ کر ذیابیطس سے متاثر پیروں اور اس سے جڑے مسائل کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...