تیسری لہر: بچوں میں کورونا کے تعلق سے رہنما ہدایات جاری، ریمڈیسیور استعمال نہ کرنے کی صلاح

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2021, 12:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ جون (ایس اونیوز؍ایجنسی)  مرکز نے بچوں کے تعلق سے کووڈ کے علاج کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ رہنما ہدایات کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں کو ریمڈیسیور کا انجیکشن بالکل نہ دیا جائے۔ کورونا وائرس کے لئے بنے قومی ٹاسک فورس سے جڑے بڑے ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ کوئی بھی ڈاٹا یہ اشارہ نہیں دیتا کے بچوں کو اس وائرس سے کسی قسم کا خطرہ ہے، لیکن احتیاط کے طور پر بچوں کے لئے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ ساٹھ سے ستر فیصد بچے جن کو دوسری لہر کے دوران کورونا ہوا اور اس کے لئے ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ان میں امیونٹی یعنی قووت مدافعت کی کوئی کمی نہیں تھی اور ان بچوں کو معمولی انفیکشن ہوا اور وہ جلدی ٹھیک ہو گئے۔ ڈاکٹر وی کے پال نے کہا ہے کہ اس کے امکانات بہت کم ہیں کہ کوئی لہر خاص طور سے بچوں کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جو بچے متاثر ہوئے ہیں ان کی علامتیں بڑے لوگوں کی طرح ہی تھیں۔

حکومت نے بچوں کے لئے جو رہنما ہدایات جاری کی ہیں ان میں یہ ہے کہ اگر بہت معمولی انفیکشن ہے تو اسٹیرائڈس کا استعمال نقصاندہ ہے۔ صرف ضروری حالت میں ہی سی ٹی اسکین کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔ ریمڈیسیور کے استعمال کے لئے منع کیا گیا ہے۔ معمولی انفیکشن میں چار گھنٹے کے دورانیہ میں پیراسیٹامول کی دوا دی جائے اور گلے کی خرابی کے لئے غرارے کیے جائیں۔

معمولی سے زیادہ انفیکشن ہونے کی صورت میں آکسیجن تھیریپی کو شروع کیا جا سکتا ہے اور اسٹیرائڈس سب بچوں میں استعمال نہ کی جائیں۔ اگر انفیکشن شدید نوعیت کا ہے اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو ضروری مینجمینٹ شروع کیا جائے۔ 12 سال سے زیادہ عمر والے بچوں کے لئے والدین یا سرپرست کی موجودگی میں چھ منٹ کے لئے چلنے کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...