لاک ڈاؤن کے دوران لوگ گھروں سے باہر جانے، پولیس سے آن لائن پاس حاصل کئے جاسکتے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2020, 4:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مارچ(ایس او نیوز)لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو اپنے گھروں سے باہرنکلنے اورگاڑیاں لے جانا اب آسان ہوگیاہے۔ ریاستی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت کے تحت گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کے لئے پاس جاری کرنے کاعمل آسان کردیاہے۔ پولیس نے کلیئر پاس، کے نام سے ایک ایپ جاری کیاہے، جس کے ذریعہ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے آئن لائن پاس حاصل کرسکتے ہیں،یہ سہولت تجرباتی طورپر شہر کے وہائٹ فیلڈ ڈیویژن میں اتوار سے شروع کی گئی ہے۔

بتایاجاتاہے شہر کے باقی علاقوں میں بھی یہ سہولت بہت جلد شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ پاس متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں انفرادی طورپر جاری کئے جارہے تھے،پولیس اسٹیشنوں میں پاس حاصل کرنے کے لئے لوگوں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ کے پیش نظر آن لائن پاس جاری کرنے کی سہولت شروع کی گئی ہے۔

بتایاجاتاہے کہ جب پولیس اسٹیشنوں میں بھی سوشیل ڈسٹنسنگ کے ضابطہ پرعمل کرنا دشوارہورہاتھا۔ بی بی ایم پی کونسلر کلیمنٹ جے کمار جومہادیورہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے ممبر ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ انفرادی طورپر پولیس اسٹیشنوں میں جو پاس جاری کرنے میں تاخیر ہورہی تھی، اس سلسلہ میں مقامی رکن اسمبلی اروند لمباولی نے وہائٹ فیلڈ ڈیویژن کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیاتھا کہ پاس جاری کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔

جے کمار نے کہاکہ حالانکہ سٹی پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے اعلان کیاتھا کہ درخواست داخل کرنے پر 6گھنٹے کے اندر پاس جاری کئے جائیں گے۔ لیکن پاس حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو کافی انتظار کرناپڑرہاتھا۔ کیونکہ پاس کے لئے مانگ زیادہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی تھی۔ صرف مہادیوپورہ زون میں پاس کے لئے 6ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس لئے ریاستی پولیس نے آن لائن پاس جاری کرنے کافیصلہ کیاہے۔

بنگلورو سٹی پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ وہائٹ فیلڈ علاقے کے لوگ آن لائن پاس حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے Tear Passایپ ڈاؤن لوڈ کریں یاKSPClear pass.mygate.com ویب سائٹ سے رابطہ کرنے پر آپ کے موبائل فون پر OTPموصول ہوگا، OTPکے ذریعہ تمام درکار تفصیلات بھیجے جانے اورپولیس سے منظوری کے بعد نیاOTPجاری کیاجائے گاجس کے ذریعہ پاس پرنٹ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...