آسٹریلیا کی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو ملے گی مردوں کے برابر تنخواہ
سڈنی،06/نومبر(آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو اب اپنے مرد ہم منصبوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔ اس معاہدہ کا خاکہ بدھ کو پیش کیا گیا جسے اس کھیل میں صنفی مساوات کی سمت میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
آسٹریلیائی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف اے) کی طرف سے اعلان شدہ نئی مرکزی معاہدہ نظام کے مطابق سمنتھا کیر اور ایلی کارپیٹر جیسی خاتون اسٹار کھلاڑیوں کو مرد ٹیم کے آرون موی اور میٹ ریان جیسے عظیم کھلاڑیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔ ساتھ ہی خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کی طرح بین الاقوامی مقابلوں اور ٹورنامنٹوں کے لئے ہوائی جہاز کے’بزنس کلاس‘ کے ٹکٹ ملیں گے۔ آسٹریلیائی فیڈریشن کا یہ قدم امریکہ کی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کے لئے ترغیب ہوگا جنہوں نے امریکی فٹ بال فیڈریشن کے خلاف مساوی تنخواہ کو لے کر معاملہ دائر کرایا ہے اور اس پر اگلے سال مئی میں سماعت ہونی ہے۔