ریاست کرناٹک کے بادامی میں شراب کے نشے میں غیر ملکی سیاح نے کی خاتون سے بدسلوکی، لوگوں نے کی پٹائی

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست کرناٹک کے بادامی میں ایک آسٹریلیائی شہری کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کا ہے جب دیہاتیوں نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ کی گئی بدسلوکی کی وجہ سے ایک آسٹریلیائی شہری کی پٹائی کر دی۔ ایسا الزام ہے کہ غیر ملکی شہری شراب کے نشے میں تھا۔جس کے بعد اس نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔ پولیس کے مطابق جیمس ولیم نام کے آسٹریلیائی شہری کی عمر 35 سال کے قریب ہے۔وہ بادامی سے باگلکوٹ کی جانب ایک بس میں سفر کر رہا تھا لیکن راستے میں ہی وہ ایک گاؤں کے قریب رک گیا۔ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیش جے نے بتایا کہ مبینہ طور پر غیر ملکی شہری نے شراب پی رکھی تھی۔جس کے بعد اس نے خاتون سے بدسلوکی کی، اس کے بعد غیر ملکی باشندے کی مقامی لوگوں سے نوک جھونک ہوئی۔لوکیش جے نے بتایا کہ تکرا ر نے طول پکڑ لیا اور غیر ملکی شہری اور دیہاتیوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی۔ اس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر غیر ملکی شہری کو اسپتال میں داخل کرا دیا۔فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بادامی ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔