جنگلاتی آگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر کا آسٹریلوی منصوبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th January 2020, 7:49 PM | عالمی خبریں |

کنبرا،19جنوری(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی حکومت نے جنگلاتی آگ کے بعد ملک کے سیاحتی شعبے کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ اس آتشزدگی سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر کے لیے 76 ملین آسٹریلوی ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ ابھی کچھ دن قبل ہی وزیر اعظم موریسن نے جانوروں کے تحفظ کے لیے پچاس ملین ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ اندازوں کے مطابق جنگلاتی آتشزدگی کی وجہ سے آسڑیلیا کی سیاحت کی صنعت کو اس سال ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ آگ گذشتہ برس ستمبر سے نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا ریاستوں میں لگی ہوئی ہے۔ کئی ملین جنگلاتی رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ آگ پھیلنے کی وجہ شدید گرم اور خشک موسم بنا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔