آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی زبردست مخالفت، 270 مظاہرین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 11:11 AM | عالمی خبریں |

کینبرا،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آسٹریلیا کے میلبورن اور سڈنی میں لاک ڈاون مخالف ریلی کررہے تقریباً 270 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملبورن میں 235 اور سڈنی میں 32 لوگوں کو غیر قانونی طورپر لاک ڈاون مخالف ریلی نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران مظاہرین کے ساتھ ہوئے تصادم میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وکٹوریہ پولیس نے بتایا کہ چھ حکام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹیلی ویزن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کئی حکام کو دھکہ دے کر زمین پر گرا دیا گیا۔

ملبورن میں کئی حصوں سے تقریباً 700 لوگوں کی بھیڑ نے مظاہرہ کیا۔ تقریباً دو ہزار حکام نے مظاہرین کو روکنے کیلئے نو گو زون بنایا، چیک پوسٹ اور بیری کیڈ لگائے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی ٹرانسپورٹ روک دیا گیا۔ سڈنی میں جلسہ اور مظاہروں کو روکنے کے لئے انسداد فساد افسران اور پولیس کو سڑکوں پر تعینات کیا گیا۔ شاہراہ پر گشت میں اضافہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...