چین: جاسوسی کے الزامات پر آسٹریلوی خاتون صحافی گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2021, 6:21 PM | عالمی خبریں |

ملبورن،8فروری (آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے سرکاری ٹی وی سے وابستہ آسٹریلین خاتون اینکر کو چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون اینکر پر سرکاری راز دوسرے ممالک کو افشا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ میریس پین نے بتایا ہے کہ اُنہیں چینی حکام نے مطلع کیا کہ خاتون اینکر چنگ لائی کو پانچ فروری کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ سال اگست سے زیرِ حراست تھیں۔

میریس پین کا کہنا تھا کہ چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ چنگ لائی ریاستی خفیہ دستاویزات دوسرے ممالک کو فراہم کر رہی تھیں۔

اُن کے بقول آسٹریلوی سفارت کاروں نے اُنہیں حراست میں لیے جانے کے بعد چھ مرتبہ اُن سے ملاقات کی ہے جن میں سے آخری ملاقات 27 جنوری کو ہوئی تھی۔

پین کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی حکومت نے چنگ لائی کے معاملے پر اعلٰی چینی حکام کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ چنگ لائی کے معاملے پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے جب کہ بین الاقوامی اُصولوں کے مطابق اُن کے ساتھ مناسب برتاؤ کیا جائے گا۔

چنگ لائی چین کے سرکاری ٹی وی 'سی جی ٹی این' کے بزنس پروگرامز کے لیے کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کے انٹرویوز کرتی تھیں۔ اُن کے خلاف کارروائی ایسے موقع پر ہوئی ہے جب چین اور آسٹریلیا کے تعلقات پہلے سے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرونا وائرس کی ابتدا کے محرکات جاننے کے لیے غیر جانب دار تحقیقات کے مطالبے پر بھی چین نے خفگی کا اظہار کیا تھا۔

چین، آسٹریلیا کی جانب سے یونیورسٹیز میں چینی اثرو رسوخ کی تحقیقات اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق سخت قوانین پر بھی اس سے نالاں ہے۔

چین نے ردِعمل کے طور پر آسٹریلیا سے وائن، بیف، جو اور کوئلے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔