بیماری کی وجہ سے آسٹریلیائی تیز گیندباز جان ہیس ٹنگس کو کرکٹ سے لینا پڑا ریٹائرمنٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2018, 12:32 PM | اسپورٹس |

ملبورن،15؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے تیز گیند باز جان ہیسٹنگزنے پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ اس بیماری کے باوجود کرکٹ کھیلنے سے ان کی موت تک ہو جانے کا خدشہ تھا۔کھیل کے تینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ہیسٹنگز نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک بیماری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ جب بھی بولنگ کرتے ہیں تب ان کے منہ سے خون آتا ہے۔انہوں نے کئی سال پہلے پہلی بار اس کا تجربہ کیا تھا لیکن بہت سے ٹیسٹ اور آپریشن کے باوجود نہیں پتہ چلا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ہیسٹنگز نے کہاکہ یہ اسی وقت ہوتا ہے جب میں بولنگ کرتا ہوں۔33 سال کا یہ تیز گیندبازاگلے ماہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، لیکن انہیں اپنا یہ ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔ہیسٹنگز نے کہا کہ اس مسئلے کے علاوہ وہ صحت مند ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی