آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ شدید ہوتی ہوئی

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2019, 7:16 PM | عالمی خبریں |

سڈنی،16نومبر(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے مشرقی اور مغربی حصوں میں جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ شدید ہوتی جا رہی ہے۔ اس آگ کے پھیلنے سے قریبی انسانی بستیوں کے لیے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مغربی آسٹریلیا میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور شدید گرمی کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی آگ کے پھیلنے کی وجہ ہیں۔ دو آسٹریلوی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور کوئینز لینڈ میں یہ جنگلاتی آگ ایک لاکھ بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اب یہ آگ پھیلتی ہوئی بہت بڑے شہر سڈنی کے نواحی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہزار سے زائد فائر فائٹر دن رات اس آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر جل جانے والے مکانوں کی تعداد تین سو بتائی گئی ہے۔ اس آگ کے نتیجے میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...