پہلے ٹی 20میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو تین وکٹوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2019, 12:34 PM | اسپورٹس |

وشاکھا پٹنم،25؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو تین وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا مقررہ 20 اوورس میں سات وکٹ کے نقصان پر صرف 126 رن ہی بناسکی ، جس کو آسٹریلیا نے آخری گیند پر سات وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔

ہدف کے تعاقب میں اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور جلد ہی اس کے دو وکٹ گرگئے ، مگرا س کے بعد میکسویل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 56 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شارٹ نے بھی اچھی بلے بازی کی اور 37 رن بنائے ۔ جبکہ ہینڈسکمب نے تیرہ رن بنائے۔

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا روہت شرما کے طور پر جلد ہی لگ گیا ۔ روہت شرما پانچ رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد کپتان کوہلی اور سلامی بلے باز کے ایل راہل نے ٹیم انڈیا کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ۔ تاہم 24 رن کے ذاتی اسکور پر کپتان کوہلی بھی آوٹ ہوگئے ۔ ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا 69 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ اس کے بعد جلد ہی ریشبھ پنت کی شکل میں ٹیم انڈیا کو تیسرا جھٹکا بھی لگ گیا ۔ پنت صرف تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

اس کے بعد جلد ہی ٹیم انڈیا کو چوتھا جھٹکا بھی لگ گیا ۔ اچھی فارم میں نظر آرہے کے ایل راہل نصف سنچری بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ راہل نے 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 50رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کو چوتھا جھٹکا 92 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ اس کے بعد صرف ایک رن بناکر دنیش کارتک بھی آوٹ ہوگئے اور پھر جلد ہی کرونال پانڈیا بھی ایک ہی رن بناسکے اور بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوادی ۔ علاوہ ازیں دھونی نے 29 رن بنائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...