ہندوستان کو تیسرے وَنڈے میں شکست دے کر آسٹریلیا سیریز پر 1-2 سے قابض، رینکنگ میں نمبر وَن پوزیشن پر بھی قبضہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2023, 12:14 PM | اسپورٹس |

چنئی،23/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین وَنڈے میچوں کی سیریز کا آج تیسرا اور آخری مقابلہ کھیلا گیا جس میں آسٹریلیائی ٹیم کو جیت حاصل ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ بھی کر لیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49 اوورس میں 269 رن بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 49.1 اوورس میں محض 248 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح آسٹریلیا نے یہ میچ 21 رنوں سے جیت لیا۔ آج ملی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم نے صرف سیریز ہی نہیں گنوایا، بلکہ وَنڈے رینکنگ میں اپنی نمبر وَن پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو دیا۔ اب رینکنگ میں پہلا مقام آسٹریلیا کے پاس ہے۔ ویسے آسٹریلیا اور ہندوستان دونوں ہی ٹیموں کے 113 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، لیکن اعشاریہ کے نمبر دیکھے جائیں تو آسٹریلیا بہتر حالت میں ہے، اس لیے وہ پہلے پوزیشن پر قابض ہو گئی ہے۔

آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مشیل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو اچھی شروعات دی اور پہلے وکٹ کے لیے 68 رن جوڑے۔ پھر جیسے ہی یہ جوڑی ٹوٹی، آسٹریلیائی اننگ بکھرنی شروع ہو گئی۔ ہاردک پانڈیا نے پہلے ہیڈ (33 رن) کو آؤٹ کر آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا، پھر اسٹیو اسمتھ (صفر) کو بھی جلدی ہی آؤٹ کر دیا اور مارش (47 رن) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کلدیپ نے ڈیوڈ وارنر (23 رن)، مارنس لابوشین (28 رن) اور ایلیکس کیری (38 رن) کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا کو مشکل میں ڈال دیا۔ اسٹوئنس (25 رن) اور سین ایبوٹ (26 رن) کو اکشر پٹیل نے، جبکہ ایشٹن ایگر (17 رن) اور مشیل اسٹارک (10 رن) کو محمد سراج نے کیچ آؤٹ کرایا۔ ان چھوٹی چھوٹی لیکن اہم پاریوں کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو جیت کے لیے 270 رنوں کا ہدف دیا۔

جب ہندوستانی بلے بازی شروع ہوئی تو سب کچھ اچھا معلوم پڑ رہا تھا اور ہندوستانی کپتان روہت شرما طوفانی بلے بازی کر رہے تھے۔ پھر ایک پل شاٹ لگانے کی کوشش میں روہت شرما (30 رن) باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 9.1 اوور میں 65 رن تھا۔ پھر جلد ہی شبھمن گل (37 رن) بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے درمیان اچھی شراکت داری ہوئی۔ ٹیم مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی تھی، لیکن تبھی کے ایل راہل ایڈم جیمپا کی گیند پر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 32 رنوں کا تعاون کیا اور جب آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 27.5 اوورس میں 3 وکٹ کے نقصان پر 146 رن تھا۔ یہاں سے ہندوستانی اننگ لڑکھڑا گئی اور وقفہ وقفہ پر وکٹ گرتے گئے۔ اکشر پٹیل (2 رن)، وراٹ کوہلی (54 رن)، ہاردک پانڈیا (40 رن)، سوریہ کمار یادو (صفر)، رویندر جڈیجہ (18 رن) کا وکٹ 45.1 اوورس میں 225 رن تک گر چکا تھا اور میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو چکی تھی۔ آخر میں محمد سمیع کچھ اچھے شاٹ لگائے، لیکن وہ جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔ سمیع نے 10 گیندوں میں 14 رنوں کا تعاون دیا، جبکہ کلدیپ یادو 6 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد سراج 3 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پوری ٹیم 49.1 اوور میں 248 رن پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ 4 وکٹ ایڈم زیمپا نے لیے جنھیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ مشیل مارش کو ملا جنھوں نے اس سیریز میں 194 رن بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...