فرانسیسی آبدوزوں پر ’گہرے تحفظات‘، فیصلہ قومی مفاد میں: آسٹریلیا

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 12:02 PM | عالمی خبریں |

سڈنی ،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ فرانس کی حکومت کو معلوم ہوگا کہ معاہدہ ختم کرنے سے بہت پہلے کینبرا نے فرانسیسی آبدوزوں پر ’گہرے تحفظات‘ ظاہر کیے تھے۔ اتوار کو سڈنی میں پریس کانفرنس میں سکاٹ موریسن نے بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ اْن کو وہ تمام وجوہات معلوم ہوں گی، ہم نے فراہم کی جانے والی اٹیک کلاس آبدوزوں کی صلاحیت پر گہرے تحفظات ظاہر کیے تھے کہ یہ ہماری سٹریٹجک مفادات کے مطابق نہیں، اور ہم نے یہ بالکل واضح کہا تھا کہ ہم اپنے قومی مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے۔‘قبل ازیں اتوار کو ہی آسٹریلیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک فرانسیسی آبدوزوں کے حوالے سے ’دو ٹوک، واضح اور دیانت دار‘ رہا اور فرانس سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سنہ 2016 میں فرانس سے آبدوزیں خریدنے کا معاہدے کیا تھا جس کی مالیت 50 ارب آسٹریلوی ڈالر تھی۔

گزشتہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کیے جانے کے بعد فرانس نے آسٹریلیا اور امریکہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے۔ گزشتہ روز فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا پر نئے سکیورٹی معاہدے کے حوالے سے پیدا ہوانے والے بحران میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا تھا۔برطانیہ، امریکہ اور اور آسٹریلیا کے درمیان طے پانے والے نئے سکیورٹی معاہدے کے تحت امریکہ اور برطانیہ آسٹریلیا کو جوہری ایندھن سے لیس آبدوزیں بنانے اور تعینات کرنے کی صلاحیت کی ٹیکنالوجی فراہم کریں گے۔فرانس نے دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا ہے۔جب فرانسیسی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ فرانس نے برطانیہ سے اپنا سفیر کیوں واپس نہیں بلایا جب کہ برطانیہ بھی مذکورہ معاہے کا حصہ ہے تو انہوں نے انتہائی سخت جواب دیا۔ہم نے واشنگٹن اور کینبرا سے سفیر حالات کا جائزہ لینے کے لیے واپس بلایا ہے۔۔ برطانیہ سے واپس بلانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ان کے ’مستقل مفاد پرستی‘ کو جانتے ہیں۔ اس پورے ایشو میں برطانیہ کی حیثیت ایک طرح سے تیسرے پہیے کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...