تیسرے ٹی 20 میچ کے لئے آسٹریلیا نے پیٹ کمنس کو دیا آرام ؛ 8 نومبر کو ہوگا میچ
پرتھ،06/نومبر(آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ کے لئے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیٹ کمنس کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کمنس نے ٹیم کے ساتھ پرتھ نہیں گئے۔ اس کے بجائے وہ سڈنی کے لئے روانہ ہو گئے۔
منگل کو آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی -20 سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کی۔کینبرا میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے افتخار احمد (ناٹ آووٹ 62) اور کپتان بابر اعظم (50) کی نصف سنچری کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا نے اسمتھ کے ناٹ آؤٹ 80 رنز کی مدد سے ہدف 18.3 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سیریز کا تیسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔