کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2022, 11:49 PM | عالمی خبریں |

کینبرا،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں اتوار کو ایک ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارت میں فائرنگ کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت علاقہ میں پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے پاس سے ایک بندوق برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس وقت حراست میں موجود شخص ہی اس واقعے کے لئے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر کینبرا ہوائی اڈے کے ٹرمینل کو خالی کرا لیا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر صورتحال قابو میں ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اے سی ٹی پولیس انٹیلی جنس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ ڈیو کرافٹ نے بتایا کہ یہ شخص مقامی وقت کے مطابق تقریباً 0130 بجے ہوائی اڈے میں داخل ہوا اور روانگی کے چیک ان ایریا کے قریب بیٹھ گیا۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق "تقریباً پانچ منٹ کے بعد اس شخص نے تقریباً پانچ راؤنڈ فائر کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ جائے وقوع پر موجود شخص نے ٹرمینل کے اندر شیشے کو گولی مار دی ہے۔ لوگوں یا ملازمین کو گولی نہیں ماری گئی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیس نے کہا کہ انہیں وفاقی پولیس نے دوپہر کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ٹوئٹ کیا کہ کینبرا ایئرپورٹ نے معمول کے مطابق آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔