ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 10رنز سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th July 2019, 12:25 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مانچسٹر ،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)   جنوبی افریقہ نے اپنے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے دی، کینگروز کی پوری ٹیم 325 کے جواب میں آخری اوور کی پانچویں بال پر315رنزبنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں جنوبی افریقہ جاتے جاتے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر دھکیل گیا، جنوبی افریقہ نے اپنے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلےکھیلتے ہوئے50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر325رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا49.5اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا سکی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈی کوک اور مارکرم پر مشتمل جوڑی نے ٹیم کو 79 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

میچ میں اس بار جنوبی افریقی بلے باز چل گئے انہوں نے کینگروز کی خوب دھلائی کی، ڈوپلیسی نے سنچری اسکور کی، ڈوسن کے پچیانوے اور ڈی کاک کے باون رنز نے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔

جواب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان تین رنز پر آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ بھی سات رنز کے مہمان ثابت ہوئے، خواجہ بھی آخری اوورز میں واپس آکر کچھ نہ کرسکے ڈیوڈ وارنر نے شاندار ایک سو بائیس رنز بنائے، ایلکس کیری کی جارحانہ بیٹنگ بھی ٹیم کو نہ جتواسکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 3، پھلکوایو اور پریٹوریس نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ کا سفر جیت کےساتھ ختم ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستانی ایتھلیٹ ہما داس نے 1 مہینے میں جیتا 5 واں گولڈ میڈل

ہندوستان کی اسٹار ایتھلیٹ ہما داس نے شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے یہاں اپنی پسندیدہ 400 میٹرکی دوڑ میں 52.09سیکنڈکے سیشن میں اس مہینے کا 5واں گولڈ میڈل جیتا ہے۔سنیچر کو ہما کا یہ مظاہرہ حالانکہ 50.79 کے ان کے نجی بہترین ریکارڈ سے دھیما ہے جو انھوں نے جکارتا ایشیائی کھیلوں کے دوران ...

ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، دو نئے چہرے شامل ، خلیل احمد اور محمد سمیع کو بھی ملی جگہ

ویسٹ انڈیز دورہ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ممبئی میں کپتان وراٹ کوہلی اور سلیکٹرس کی میٹنگ کے بعد دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ۔

سچن تندولکر آئی سی سی ’ہال آف فیم‘ میں شامل

 ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر اور سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ایلن ڈونالڈ کو جمعہ کو باوقار آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔سچن نے یہ اعزاز حاصل ہونے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آسٹریلیا خواتین ٹیم کی فاسٹ بولر کیتھرین فٹزپیٹرك کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم ...

ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر انگلینڈ کو پانچ کی بجائے چھ رن دینے پر امپائر دھرم سینا نے دیا بڑا بیان

سری لنکا کے تجربہ کار امپائر کمار دھرم سینا نے اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں آخری اوور میں اوورتھرو پر انگلینڈ کو پانچ کے بجائے چھ رن دینا ایک غلطی تھی لیکن انہیں اس فیصلے کا کبھی افسوس نہیں رہے گا۔

جرمن ڈفینڈر ڈيالو نے پی ایس جی کے ساتھ کیا 5 سال کا معاہدہ

فرانس لیگ کی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین نے فرینچ ڈیفنڈربنڈیس ليگا ابڈو ڈيالو سے پانچ سال کے لیے معاہدہ کیا ہے اور وہ کلب کے ساتھ اب 30 جون 2024 تک وابستہ رہیں گے۔ڈیالو کو اس معاہدہ کے تحت کلب 29 ملین پاؤنڈس دے گا جو ہندوستانی کرنسی کے حساب سے 2478112878 روپے ہوں گے۔

منگلورو میں ڈینگی سے ٹی وی جرنلسٹ ہلاک 

بی ٹی کے لئے ویڈیو جرنلسٹ کے طور خدمات انجام دینے والے ناگیش پاڈوکی موت کے ساتھ منگلورو میں ڈینگی بخار سے ہونے والی ہلاکتوں میں ایک او ر اضافہ ہواہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا تین افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

بھٹکل میں 27 اور 28 جولائی کو ہوگا؛ فری ہارٹ چیک آپ کیمپ؛ کالی کٹ سے مشہوراورماہرامراض قلب ڈاکٹر علی فیضل کی ہوگی شرکت

کالی کٹ کے معروف میترا اسپتال اور بھٹکل  کے معروف ویلفئیر اسپتال کے اشتراک سے مورخہ 27 اور28 جولائی کو بھٹکل میں مفت ہارٹ چک اپ کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں ملک کے مشہور کارڈیالوجسٹ اور میترا اسپتال کے  ڈائرکٹر اینڈ چیف آف کلینکل سروس   ڈاکٹر علی فیضل  شرکت کریں گے۔اس ...

جنوری 19 کو ہوں گےانجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انتخابات؛ اسحاق شاہ بندری الیکشن کمشنر منتخب

قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عام انتخابات اگلے سال 19 جنوری کو ہوں گے جس کے لئے آج سنیچر کو  ہوئی انتظامیہ میٹنگ میں  الیکشن کمشنر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔  اس بات کی تصدیق انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  آج کی میٹنگ میں ...

بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلورو کا مستحسن اقدام : بنٹوال میں ہوئے سڑک حادثے میں شدید زخمیوں کی عیادت کرنے اور اُنہیں ہرممکن تعاون دینے جماعت کے وفد کا اسپتال دورہ

بھٹکلی  جماعت المسلمین مینگلور کے ایک وفد نے  مینگلور کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرتے ہو ئے  کل جمعہ کو سڑک حادثے میں ہوئے زخمی بھٹکلی لوگوں کی عیادت کی اور اُن کے رشتہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔