ٹی-20 سیریز: آسٹریلیا نے ہندوستان کو4 وکٹوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2022, 11:23 AM | اسپورٹس |

موہالی، 21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آسٹریلیا نے کیمرون گرین (61) اور میتھیو ویڈ (46 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت منگل کو پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 208 رن بنائے تھے جسے آسٹریلیا نے چار گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔

موہالی کے بڑے گراؤنڈ میں 209 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیمرون گرین نے آسٹریلیا کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا۔ درمیانی اووروں میں گلین میکسویل (01) اور جوش انگلیس (17) کی ابتدائی وکٹوں کے بعد ہندوستان کے لیے کچھ امیدیں پیدا ہوئیں، لیکن میتھیو ویڈ نے ڈیبیو کرنے والے ٹم ڈیوڈ (18) کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ویڈ نے اپنی میچ وننگ اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے مار کر صرف 21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 45 رن بنائے۔ پیٹ کمنز نے آخری گیند پر چوکا لگا کر آسٹریلیا کو فتح دلائی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور روہت شرما (11) اور وراٹ کوہلی (02) کے جلدی آؤٹ ہونے کے باوجود ہندستان نے پاور پلے میں دھماکہ خیز بلے بازی سے 46 رن جوڑے۔

راہل نے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے 35 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رن بنائے اور سوریہ کمار یادو کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 68 رن کی شراکت کی۔ سوریہ کمار نے آؤٹ ہونے سے قبل 25 گیندوں میں دو چوکے اور چار چھکے لگا کر 46 رن کی اننگز کھیلی۔

راہل (12ویں اوور) اور سوریہ کمار (14ویں اوور) کی وکٹیں گرنے کے بعد اکشر پٹیل بھی 16ویں اوور میں چھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دنیش کارتک (06) بھی اہم کردار ادا نہیں کرسکے، لیکن ہاردک پانڈیا نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹی اسکور کرکے ہندوستان کو 200 رن کے ہندسہ سے آگے بڑھا دیا۔ پانڈیا نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رن بنائے جس میں آخری اوور میں تین چھکے شامل تھے۔ ہاردک کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے 20 اوور میں آخری پانچ اوور میں 67 رن جوڑ کر 208 رن بنائے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف 200 رن کا ہندسہ عبور کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے چار اوور میں 30 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ کو دو اور کیمرون گرین کو ایک وکٹ ملی۔

209 رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان ایرون فنچ اور گرین کی اوپننگ جوڑی نے آسٹریلیا کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 21 گیندوں پر 39 رن کی شراکت داری کی۔ ایک چھکے سے اننگز کا آغاز کرنے والے فنچ نے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔

گرین نے اسٹیو سمتھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 70 رن بھی جوڑے۔ اسمتھ نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے، جبکہ گرین 30 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کت اکشر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

امیش یادیو نے 12ویں اوور میں اسمتھ اور میکسویل کو آؤٹ کر کے ہندستان کی امیدیں بڑھا دیں لیکن ویڈ اور ڈیوڈ کی جوڑی نے ہندستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

آسٹریلیا کو آخری چھ اوور میں 64 رن درکار تھے لیکن ویڈ اور ڈیوڈ کی جوڑی نے 30 گیندوں پر 62 رن کی شراکت قائم کر کے میچ 19ویں اوور میں ختم کر دیا۔ آسٹریلیا نے ہرشل پٹیل کے 18ویں اوور میں 22 اور بھونیشور کمار کے 19ویں اوور میں 16 رن بنائے جس کے بعد کنگارووں کو آخری اوور میں صرف دو رن کی ضرورت تھی۔ ٹم ڈیوڈ یوزویندر چہل کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے، لیکن کمنز نے چوکا لگا کر آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹ سیریز میں 1-0 کی سبقت دلادی۔

ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے چار اووروں میں صرف 17 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ امیش یادو نے دو اووروں میں 27 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ چہل نے ایک وکٹ حاصل کیا لیکن اس کے عوض 3.2 اوور میں 42 رن دیے۔ چار اوور میں 52 رن دینے والے بھونیشور اور چار اوور میں 49 رن دینے والے ہرشل کو کوئی وکٹ نہیں ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

 ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا ...

چھٹی بار سری لنکا کے سر سجا ایشیا کپ کاتاج، پاکستان کو 23 رن سے دی شکست

سری  لنکا کے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور پرمود مدوشن (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان 147 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا ٹی-20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے اتوار کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مشفق نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرنچائزی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

ایشا کپ سپر 4: سری لنکا نے افغانستان کو4 وکٹوں سے شکست دے دی

کوشل مینڈس (36) اور دانوشکا گنٹیلکا (33) کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔افغانستان نے سری لنکا کو 20 اوورز میں 176 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ گیندوں کے باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا اور سپر 4 کا پہلا میچ جیت لیا۔

ون ڈے سیریز: آسٹریلیا پر زمبابوے کی تاریخی جیت

 زمبابوے نے ہفتہ کے روز ریان برل (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور محض 142 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔