آسٹریلیا نے منکی پوکس کو قومی اہمیت کی حامل بیماری قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 11:04 PM | عالمی خبریں |

کینبرا،28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا میں جمعرات کو منکی پوکس کو قومی اہمیت کی ایک متعدی بیماری قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی حکومت کا یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے چند دن بعد آیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت حکومت کو منکی پوکس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی پالیسی بنانی ہوگی اور عوامی آگاہی مہم چلانی ہوگی۔

اس ملک میں منکی پوکس کے 44 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ بیشتر کیسز 21 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں میں تھے۔ چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) پال کیلی نے کہا کہ "منکی پوکس کووڈ کے مقابلے میں 'بہت کم نقصان دہ ہے۔ پال کیلی نے مزید کہا کہ منکی پوکس کورونا کی طرح متعدی نہیں ہے اور یہ بیماری لوگوں میں بہت کم منتقل ہوتی ہے۔

پال کیلی نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کو ریاستوں اور خطوں کو ان کے دائرہ اختیار میں اس بیماری کے قہر کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد کرنے کے لئے قومی رابطہ فراہم کرنے کے لئے فعال کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پاکستان: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 مزدور ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں ایک زبردست گیس دھماکے میں کم از کم چھ مزدور ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کو یہ معلومات دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ تقریباً 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

'ہمیں جمہوریت کے بارے میں کسی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں' ہندوستان کا اقوام متحدہ میں جواب

ہندوستان نے اگلے ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت سنبھال لی ہے۔ جس میں ہندوستان کی پہلی ترجیح دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اور کثیرالجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔

دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا تقریباً 40 سال بعد پھر پھٹنا شروع

ہوائی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا تقریباً 40 سال بعد بار پھٹ پڑا ہے۔ لاوے کا بہاؤ زیادہ تر چوٹی کے اندر موجود ہے لیکن ارد گرد کے رہائشیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور راکھ گرنے کے خطرے کے بارے میں پیشگی خبردار کیا گیا تھا۔ امریکی جیالوجیکل سروس (یو ایس جی ایس) ...