وارنر کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کو 21رنز سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2017, 2:52 PM | اسپورٹس |

بنگلورو29 ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری کے بعد فاسٹ بولر رچردسن کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے ہندوستان کو 21رنز سے شکست دے کر اس کا لگاتار دس ون ڈے میچ جیتنے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کا وراٹ کوہلی کا خواب چکنا چور کر دیا۔ایک موقع پر جب335رنز کے تعاقب میںروہت شرما اور اجنکیا رہانے نے ہاف سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ افتتاحی رفاقت میں106رنز بنا کرٹیم کو ایک مضبوط پلیٹ فارم دیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ چھوٹی باؤنڈریوں والے اس گراؤنڈ پر ہندوستان کو فتح کا سلسلہ جاری رہے گا۔لیکن مڈل آرڈر میں کوئی بلے باز اپنے بڑے اسکور کو میچ وننگ اننگز میں نہیں بدل سکا اور وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتے رہنے سے وہ فتح کی پٹری پر کسی بھی وقت واپس نہ آسکا۔ ہندوستان کوپہلا جھٹکا اس وقت لگا جب رہانے 66بالوں پر 6چوکوں کی مدد سے53رنز بنا کر رچرڈسن کے شکار بنے۔

یہ ان کے ون ڈی میچوں کے کیریرکی 22ویں ففٹی تھی۔55بالوں پر ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے65رنز بنا کر روہت رن آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 135رنز تھا۔ ابھی اسکور میں12رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ کپتان کوہلی بھی فاسٹ بولر نائل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔لیکن ہاردیک پانڈیا اور کیدار جادھونے چورتھے وکٹ کے لیے 78رنز کی پارٹنرشپ کر کے اننگز سنبھالی۔225کے اسکور پر پانڈیا بھی 3چھکوں اورایک چوکے کے ساتھ41رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔جادھو کو منیش پانڈ ے کی شکل میں ایک اچھا ساتھی مل گیااور یہ دونوں اسکور کو 286تک لے گئے۔لیکن جادھو 69گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے67رنز بنا رچرڈسن کا شکار ہو گئے۔جادھوکے آؤٹ ہوتے ہی تین رنز بعد ہی منیش بھی آؤٹ ہو گئے۔ مہندر سنگھ دھونی بھی فنشر کا کردار اد کیے بغیر ہی ہتھیار ڈال کر آگئے۔ وہ 10بالوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے13رنز ہی بنا سکے۔ رچرڈسن 58رنز کے عوض 3وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی طوفانی سنچری اور ان کی آرون فنچ کے ساتھ اوپننگ وکٹ کے لئے 231 رن کی زبردست شراکت کی بدولت پانچ وکٹ کے نقصان پر334 رنز کا ایک بڑا سکور بنا دیا۔ وارنر نے سنچری مکمل کرتے ہی 100ویں میچ میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلیائی اور دنیا کے آٹھویں بلے باز ہونے کااعزاز پالیا۔ وارنر کے کیریئر کی یہ 14 ویں سنچری تھی۔ 30 سالہ وارنر نے 119 گیندوں میں 124 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ انہوں نے 35 اوورز میں پہلے وکٹ کیلئے فنچ کے ساتھ 231 رنز کی شراکت کی۔فنچ بدقسمتی سے صرف چھ رنز سے اپنی مسلسل دوسری سنچری بنانے سے چوک گئے۔ ان کی 94گیندوں پر94رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ہندستان کے لئے اس میچ میں فارم میں چل رہے تیز گیند بازوں بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ اور وارنر کے لئے سر درد بن چکے چائنامین بولر کلدیپ یادو کو آرام دینا بھاری پڑا۔ان کی جگہ لائے گئے دونوں فاسٹ بولر محمد شامی اور امیش یادو اور لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل مہنگے ثابت ہوئے۔امیش نے 71 رن پر چار وکٹ تو لئے لیکن شامی 62 اور پٹیل 66 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...