آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں چار رن سے حاصل کی جیت، افغانستان نے آخری گیند تک کیا مقابلہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2022, 10:32 PM | اسپورٹس |

ایڈیلیڈ،4؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا نے گلین میکسویل (54 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت جمعہ کو سپر-12 ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو چار رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 169 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان صرف 164 رنز بنا سکا۔

تاہم اس مقابلہ میں راشد خان کے نابعد 48 رن کی بدولت افغانستان کے بلےبازوں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ راشد نے اپنی 23 گیندں کی اننگ میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 13 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے تھے لیکن 14 ویں اوور میں گلبدین نائب (39) رن آؤٹ ہونے کے باعث افغان ٹیم کی وکٹیں کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ افغانستان نے چار رنز کے اندر چار وکٹیں گنوا دیں جس کی وجہ سے اس کی جیت کے امکانات مشکل ہو گئے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے راشد خان نے 23 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

آسٹریلیا کے پانچ میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات برقرار ہیں، حالانکہ اس کا رن ریٹ انگلینڈ سے بدتر ہے۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ نے اگر ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیت گیا تو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور ایرون فنچ کی غیر موجودگی میں اوپننگ کے لیے آنے والے کیمرون گرین دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر (25) پانچ چوکوں کے ساتھ اچھی لے میں نظر آئے لیکن نوین الحق کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 54 کے اسکور پر اسٹیو اسمتھ کی صورت میں گرنے کے بعد مچل مارش اور مارکس اسٹوئنس نے برتری حاصل کی۔ مارش نے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اسٹوئنس نے 21 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے 15 اوورز میں 133 رنز بنائے تھے لیکن افغانستان نے آخری پانچ اوورز میں صرف 35 رنز پر چار وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو بڑے اسکور کی جانب بڑھنے سے روک دیا۔ تاہم، میکسویل نے ایک سرے سے جدوجہد کی اور آسٹریلیا کو 160 سے آگے لے گئے۔ انہوں نے 54 رنز کی اپنی اننگز میں 32 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے چار اوورز میں صرف 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ فضل الحق فاروقی نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے پاور پلے میں رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی کی وکٹیں گنوا دیں، حالانکہ اس دوران انہوں نے 47 رنز بھی جوڑے۔ ابراہیم اور گلبدین کی شراکت نے آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

گلبدین نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ ابراہیم نے 33 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور دونوں نے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔

افغانستان نے 13 اوورز میں 98 رنز بنائے تھے لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر میکسویل کے شاندار تھرو کی وجہ سے گلبدین رن آؤٹ ہو گئے۔ اس سے افغانستان کی شکست کا سلسلہ شروع ہوا اور جب راشد وکٹ پر آئے، ان کا سکور 14.3 اوورز میں 103/6 تھا۔

تاہم راشد نے 48 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ راشد کی بدولت افغانستان نے آخری تین اوورز میں 44 رنز جوڑے لیکن ٹیم اسکور کو 164 رنز تک نہیں پہنچ سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جبکہ کین رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...