آسٹریلیا میں آگ اور دھویں کے بعد شدید ہیٹ ویو کا امکان  

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th December 2019, 8:06 PM | عالمی خبریں |

 ملبورن  16دسمبر (آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ صحت، معیشت اور ماحولیات کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے جب کہ ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے جو اس قدر شدید ہوگا کہ درجہ حرارت کا اب تک کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔سرکاری اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ 2019 ا?سٹریلیا کے لیے خشک ترین سالوں میں سے ایک ہے۔آسٹریلیا میں نومبر کے پہلے ہفتے میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 700 سے زائد مکانات تباہ اور کم ازکم 30 لاکھ ایکڑ اراضی پر پھیلے جنگلات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں کئی ماہ قبل لگنے والی آگ اور دھویں نے شہر کو اب تک اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔پیر کو ڈاکٹرز کی جانب سے حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو صحت سے متعلق ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔آگ کے سبب سڈنی کے شمال میں واقع تقریباً 20 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ ادھر راتوں رات لگنے والی آگ نے پرتھ کے شہریوں کی بھی نیندیں اڑا دی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کے مریضوں کی اوسطاً تعداد میں 48 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ تعداد انتہائی ہولناک ہے۔رائل آسٹرا لیشین کالج آف فزیشنز سمیت 20 سے زیادہ میڈیکل گروپس جو 25 ہزار ڈاکٹرز اور زیر تربیت ڈاکٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں، انہوں نے پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں حکومت سے زہریلی فضائی آلودگی سے فوری نمٹنے پر زور دیا ہے۔ان گروپس کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے صحت عامہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور شہر بھر میں ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے۔سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں فضائی آلودگی میں گیارہ فی صد تک اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیکل گروپس میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ دھویں میں صحت کو نقصان پہنچانے والے ذرات کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس لیے یہ صحت کے لیے نہایت خطرناک ہے۔نیو ساؤتھ ویلز کے ریاستی محکمہ صحت کے مطابق پچھلے پانچ برس کے مقابلے میں 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سانس کے مریضوں کی اوسطاً تعداد میں 48 فی صد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔