گلبرگہ میں سنٹرل یونیورسٹی کرناٹک کو زعفرانے کی کوشش جاری، طلباکاالزام

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2022, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ ،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍راست)  سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک موقوعہ گلبرگہ کے کئی ایک طلبانے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی اسٹاف کے چند ارکان ہر صبح طلبا کے ساتھ نشستیں منعقدکرتے ہیں اور یونیورسٹی کے کیامپس کو زعفرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان طلباکاکہنا ہے کہ کئی ایک طلبا یونیورسٹی کیامپس میں اس طرح کی سرگرمیوں کے سخت مخالف ہیں اور انھوں نے وائیس چانسلر کو دو ماہ قبل احتجاجی یادداشت بھی پیش کردی ہے۔اس یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں اور پروپگنڈوں سے 1400طلبا پر مشتمل اس یونیورسٹی کیامپس کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوجائیگی۔ واضح رہے کہ سنٹرل یونیورسٹی موضع کڑگنچی تعلقہ الند ضلع گلبرگہ میں سال 2009می قائیم کی گئی تھی۔ طلبا نے اپنی یادداشت میں کہاہے کہ ہمیں یونورسٹی کے باہر ہندوتوا کی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہماری یونیورسٹی کو چندفیاکلٹی ارکان سیاست کھیلتے ہوئے آر ایس ایس کا اڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ مہینہ انھوں نے آر ایس ایس کے ایک قومی لیڈر کو یونیورسٹی کیامپس میں مدعوکرکے یونیورسٹی میں آر ایس ایس یونٹ قائم کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس طرح یہ چندفیاکلٹی ممبرس اور کچھ طلبا مل کر دیگر طلبایونیورسٹی میں یہ خوف پیداکررہے ہیں کہ اگر انھوں نے اس سرگرمیوں کی مخالفت کی تو اس صورت میں انھیں معطل کردیاجائے گا۔ اس یونیورسٹی میں اس طرح کی سرگرمیاں ایک سال پہلے شروع ہوئی ہیں جب کہ موجودہ وائیس چانسلرنے اپنے عہدہ کا جائیزہ لیا تھا۔ ایک طالب علم کاکہنا تھاہ اگر اس کی شناخت ظاہرہوگئی تو اس صورت میں یونیورسٹی اس کیپی ایچڈی مکمل ہونے پر روک لگادے گی۔ 

راجستھان سے تعلق رکھنے والے پوسٹ گریجویشن کے ایک طالب علم نے دعویٰ کیا ہے کہ اے بی وی پی کے ارکان کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بجائے کیامپس میں قیام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ ہندوتوا کی آئیڈیالوجی کی تبلیغ کرسکیں۔ لیکن اس کے برخلاف اے بی وی پی کیامپس کے صدر اور آر ایس ایس کے سوئیم سیوک نریندر چودھری نے کہا ہیکہ تقریبا 40تا 50طلبا ہر صبح فیاکلٹی ارکان کے ساتھ کیامپس میں جمع ہہوجاتے ہیں تاکہ وہاں صحت کو بہتر بنانے کیلئے ورزش،یوگا اور پرانائیم وغیرہ کرسکیں اور پھر یہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی آر ایس ایس کی نشست نہیں ہے۔ پی ایچ ڈی کرنے والے ایک اور طالب علم کا کہناتھاکہ ہمیں یوگا پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکنیہاں طلبا اپنے ہاتھوں میں بمبو ؤں کی لکڑیاں تھامے ہوئے آر ایس ایس کے ڈرل کرتے ہیں۔ اس سے ہم آہنگی متاثر ہوگی۔ اس طالب علم نے کہا کہ آئیندہ انتخابات کے پیش نظر طلبا کو آلہ کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔ اس ضمن میں وائیس چانسلر بٹو ستیہ نارائین نے اپنے اخباری بیان میں مذکورہ بالا الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ان کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی وہ اس معاملہ میں مداخلت نہیں کریں گے۔ اگر آر ایس ایس ایک ممنوعہ تنظیم ہے تو اس صورت میں پولیس کو اس معاملہ کاروائی کرنے دیجئے۔۔ رجسٹرار یونیورسٹی بسواراج دونورنے کہا ہے کہ یونیورسٹی مزکورہ بالا آئیڈیالوجی کی نہ توتائید کرتی ہے اور نہ ہی مخالفت، آر ایس ایس کوئی ممنوعہ تنطیم نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ چند افراد یونیورسٹی کے وقارکومتاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...