بھٹکل: شرالی کے تٹی ہکل میں جانور چوری کی کوشش کا الزام : سواری اور جانور پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2019, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) شرالی کے تٹی ہکل علاقےمیں پیر کی دیر رات مقامی نوجوانوں نے سڑک کنارے گھوم رہے جانوروں کو چوری کرنےکی کوشش کا الزام  عائد کرتے ہوئے ایک   سواری سمیت تین جانوروں کو پولس کے حوالے کردیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہاں کے لوگوں نے پولس کو بتایا  کہ  سواری میں 4-5 چور تھے، وہ سب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ان کے مطابق  پیر کی رات موسلادھار   بارش ہونے کی وجہ سے ملزموں  نے حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، مگر عوام نے جانوروں کی چوری کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ پولس اب   ملزموں کی تلاش میں سرگرداں ہے، بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے عبدالباقی صدیقہ کرناٹکا لاء یونیورسٹی بنگلورو کبڈی ٹیم کے لئے منتخب : یونیورسٹی بلیو کا خطاب

بنگلورو کی شیشا دری پورم لاء کالج میں ایل ایل بی کے  تیسرے سال میں  زیر تعلیم  بھٹکل کے عبدالباقی ابن عبدالقادر جیلانی  نے کبڈی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے صدیقہ کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی(کے ایس ایل یو)  کی کبڈی ٹیم(مین) کے لئے منتخب  ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا ...

مینگلور میں بھی بھٹکلی طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ تیسری بارلگاتار یونیورسٹی بلیو کا خطاب

 مینگلور کی ایس ڈی ایم لاء کالج میں زیر تعلیم  بھٹکل کا فٹ بال کھلاڑی محمد رائف گنگاولی نے اپنی کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے پھر ایک باربہترین پرفارمینس پیش کرکے یونیورسٹی بلیو کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ اب کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی ہبلی کی نمائندگی ...

یلاپور ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے شیورام ہیبار نے درج کی زبردست جیت

ضلع اُترکنڑا کے یلاپور منڈگوڈ اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار شیورام ہیبار نے 31,406ووٹوں کی اکثریت سے زبردست جیت درج کرتے ہوئے اپنے قریبی حریف کا نگریسی امیدوار بھیمنّا نائک کو شکست دے دی ہے۔

مینگلور کے قریب اپن انگڈی میں بیف سے بھرا کنٹینر ضبط۔، ڈرائیورگرفتار

یہاں سے قریب 55 کلو میٹر دور اپن انگڈی میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولس نے ایک بیف سے بھرا کنٹینر ضبط کرلیا اور رضوان نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ یہ گوشت غیرقانونی طور پر لے جایا جارہا تھا۔