سرسی کے دیہات میں کالج طالبہ کی عزت لوٹنےکی کوشش : جیل سلاخوں کے پیچھے  ملزم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th July 2019, 7:05 PM | ساحلی خبریں |

سرسی  :29؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) گھر لوٹ رہی کالج طالبہ کو جنسی طورپر  ہراساں کرنے کی  کوشش  پر عوام سےجوتے کھانے کے بعد پولس کا مہمان بننے کا واقعہ تعلقہ کے توڑوگونی گولی روڈ کے ٹوننمنے میں پیش آیا ہے۔ ملزم کی شناخت پرکاش چندو مراٹھی (24) بتائی گئی ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ سہ پہر 30-03بجے کے قریب منجوگونی کا پرکاش مراٹھی بائک کے ذریعے متعلقہ مقام پر پہنچ کر کالج ختم کرنےکے بعد جنگل راستے سے گھر لوٹ رہی ایک کالج طالبہ کو ہراساں کیا کرتاتھا ، طالبہ کے پیچھے چلتےہوئے کوئی نظر نہیں آنے پر طالبہ کا ہاتھ کھینچ کر اس کی عزت لوٹنےکی کوشش کی ہے۔اسی وقت پر طالبہ نے چیخ پکار شروع کی تو اسی راستے گزرنے والے ایک شخص اس  کی مدد کے لئے دوڑا اور طالبہ کی حفاظت کرتے ہوئےملزم پرکاش کو پکڑ لیا ہے۔ اتنا ہونے تک واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح آس پاس پھیلی تو جائے وقوع پہنچے عوام پرکاش کی اچھی دھلائی کرنے کے بعد پولس کے حوالے کئے  ہیں۔ پولس فوری کارروائی کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی ، معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے سرسی دیہی پولس تھانہ پی ایس آئی شیوکمار جائےو قوع پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلینے کے بعد جانچ میں جٹے ہیں۔

دیہی علاقوں کے گھروں میں  زیادہ تر تنہار ہتےہیں، اسی طرح روزانہ بس سے اتر کر جنگل سے راستے گھر پہنچنا کالج طالبہ کی مجبوری ہے۔ ایسے حالات میں ان کی لاچاری کا ایسے شہوت پسند غلط استعمال کرتے ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل وتسلا قتل معاملہ بھی اس طرح انجام دیاگیا تھا۔سرسی دیہی پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے، اے ایس آئی یشودھا معاملے کی جانچ کررہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔