متھرا میں شر انگیزی کی کوشش ناکام، 6؍ دسمبر پرامن گزرا

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:22 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی یوپی کے اہم شہرمتھرا میں مذہبی نفرت پھیلا کر ماحول خراب کرنے اور پورےبرج علاقہ کی گنگا جمنی تہذیب کو پارہ پارہ کرنے کے بھگوا تنظیموں کے منصوبوں کو پولیس و ضلع انتظامیہ کی مستعدی نے ناکام بنا دیا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ۶؍دسمبر کا دن پر امن گزر گیا، جس پر شہریوں اور انتظامیہ سبھی نے راحت کی سانس لی ہے۔

 ۶؍دسمبر کے پیش نظر متھرا میں واقع شاہی  عیدگاہ مسجد میں کئی بھگوا تنظیموں نے ’جل ا بھشیک‘  اور ’لڈو گوپال‘(کرشن بھگوان کے بچپن کا نام)کی مورتی نصب کرنے کا   اعلان کر کے ماحول کو کشیدہ کردیا تھا مگر ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بروقت سخت اقدام کرتے ہوئے ان پر نہ صرف نکیل کسی بلکہ ان کے  پروگرام کومنسوخ کرادیا۔پولیس نے  کٹرہ کیشو دیو علاقہ جہاں شاہی عید گاہ مسجد اور کرشن جنم بھومی کمپلیکس ہے، میں تین سطحی  سیکوریٹی بندو بست کیا تھا۔ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون سے بھی نظر رکھی جارہی تھی۔

 سیکورٹی کے ان تمام انتظامات پر لکھنؤ پولیس ہیڈ کوارٹرز سے نظر رکھی جارہی تھی۔ مسجد کے پاس سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کو بھی بند رکھا گیا جبکہ متھرا۔ورنداون کے درمیان چلنے والی خصوصی مذہبی سیاحتی ٹرینیں بھی منسوخ رکھی گئیں۔ 

شہر کو جوڑ نے والی قومی و ریاستی شاہراہوں پر پولیس نے زبردست بیریکیڈنگ کی تھی۔ جگہ جگہ چیکنگ مہم چلائی گئی اور بطور خاص مسجد اور مندر جانے والوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ان کے آئی ڈی کارڈ تک چیک کئے گئے۔مسلم محلوں میں بھی سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ڈرون سے نگرانی کا بندو بست رکھا گیا۔
 ادھر ، لکھنؤ میں بھی پولیس و ضلع انتظامیہ کی سختی رہی اور شری کرشن جنم بھومی نیاس  کے عہدیداران اور کارکنان کو متھرا جانے سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے موہت لودھی اور ان کے ساتھیوں کو آگرہ ایکسپریس وے پر حراست میں لےلیاگیا۔ انہوں نے کل ہی لکھنؤسےمتھرا کے لئے کوچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا، نارائنی سینا، شری کرشن جنم بھومی نرمان نیاس،شری کرشن مکتی دل جیسی سخت گیر ہندو تنظیموں کے ذریعہ شاہی عیدگاہ مسجد میں مختلف پروگراموں کے اعلان کے بعد سے ضلع ا نتظامیہ اور پولیس چوکنا ہوگئی تھی۔پہلے تو انتظامیہ نے دفعہ ۱۴۴؍لگا کربھیڑ اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی اور پھر ان تنظیموں کے سرکردہ لیڈروں کو گرفتار اور حراست میں لے کر انہیں پروگرام ملتوی کرنے کےلئے مجبور کردیا۔

 چونکہ، ریاستی ہیڈ کوارٹر سے بھی ایسے عناصر سے سختی سے نمٹنے کی واضح ہدایت تھی اس لئے پولیس و ضلع افسران کو کسی کے خلاف کارروائی میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

 دوسری جانب، ان حکام نے دونوں ہی فرقوں کے سرکردہ لوگوں کے ساتھ میٹنگیں کرکے انہیں یقین دلایا کہ ماحول بگڑنے پر سب سے زیادہ نقصان یہیں کے لوگوں کو اٹھانا پڑے گااور پوری کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو جائیں گی۔

 اس کے علاوہ پولیس نے ہندو مہا سبھا کی ضلع صدر چھایا گوتم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ رشی بھاردواج کو بھی گرفت میں لے لیا تھا۔

 اسی طرح، نارائنی سینا کے منیش یادو جس نے لکھنؤ میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا اسے بھی حراست میں لے لیا تھا۔کرشن جنم بھومی مکتی دل کا صدر راجیش منی ترپاٹھی بھی زیر حراست تھا جبکہ کرشن جنم بھومی نرمان نیاس کے دیومراری بھی پولیس شکنجے میں لیا جا چکا تھا۔ مراری کا پہلے سے ہی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...