منگلورو: بی جے پی کارکن پر قاتلانہ حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th October 2021, 8:05 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 19/ اکتوبر (ایس او نیوز) کوناجے گرام پنچایت کے علاقے میں کل رات ایک بی جے پی کارکن پر جان لیوا حملہ ہونے کی خبر ملی ہے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ پرکاش شیٹی (38 سال) نامی بی جے پی کے سرگرم کارکن  پر موٹر سائیکل پر آنے والے تین لوگوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے دوست منجو ناتھ کے ساتھ گھر کی طرف واپس لوٹ رہا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے پرکاش کی موٹر بائک کے پیچھے سے آکر اس پر حملہ کے لئے تلوار چلائی مگر معجزاتی طور پر تلوار صرف اس کے  ہاتھ کو چھو گئی ۔ زخمی پرکاش کو علاج کے لئے ڈیرلکٹے کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : بی جے پی کو پنچایت نظام پر اعتماد نہیں ہے:ودھان پریشد انتخابات کے کانگریس تشہیری پروگرام میں  سابق وزیر دیش پانڈے کا ںیان

ہرپانچ سال کےبعد منعقد ہونےو الے تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات کو بی جے پی کی ریاستی حکومت نے بغیر کسی وجوہ کے معطل کیاجانا بی جے پی کو پنچایت اور جمہوری نظام پر اعتماد نہیں ہونےکا ظاہر کرتاہے۔ سابق وزیر کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈےنےان خیالات کااظہار کیا۔

ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبہ : عدالتی فیصلےکا ہوراٹا سمیتی نے استقبال کیا

ہبلی۔ انکولہ ریلوے لائن منصوبے کو جاری کئےجانے سےجنگلی جانوروں پرہونےو الے اثرات کا مطالعہ کرنے ہائی کورٹ نے قومی وائلڈ لائف بورڈ کو حکم دئیے جانے کا ہبلی۔ انکولہ ریلوے ہوراٹ سمیتی نے استقبال کیا ہے۔

اترکنڑا میں اچانک ہونے والی تیز رفتار بارش سے فصل ، گھروں کو نقصان : یلاپور تعلقہ میں ایک گھر زمین بوس

اترکنڑا ضلع بھر میں منگل اور بدھ کی رات اچانک طوفانی ہواؤں  تیز رفتار سے بارش بسنے سے جہاں عوام کو کئی پریشانیاں ہوئیں تو یلاپور تعلقہ کے امچگی میں نانو منجا دیواڑیگا کی ملکیت والا گھر مکمل زمین بوس ہوگیا ہے۔

کنداپور : زیورات کی نمائش گاہ سے 3 لوگوں نے  چرائیں سونے کی چوڑیاں

کنداپور تعلقہ کے کوٹیشور میں واقع یو وی اے میریڈین ہال میں 27 تا 29  نومبر کو جو زیورات کی نمائش لگی تھی اس میں گاہک کی شکل میں آنے والے تین لوگوں نے تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیوں پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

منگلورو : بغیر لائسنس کی بندوقیں رکھنے والا ایک شخص ایئرپورٹ پر گرفتار

منگلورو ایئر پورٹ کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سنٹرل انڈیا سیکیوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے عملہ نے برہماور کے رہنے والے رینالڈ ڈیسوزا کو بغیر لائسنس کی بندوقیں اپنی کار میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔