کاروار میں دس سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش؛ عوام نے کی تین لوگوں کی پیٹائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار5/اگست (ایس او نیوز) ایک دس سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عوام نے تین لوگوں کی پیٹائی شروع کردی، بعد میں تینوں کو پولس کے حوالے کردیا گیا۔ واردات آج اتوار کو کاروار تعلقہ کے چنڈیا دیہات میں پیش آئی ۔

اطلاع کے مطابق ایک دس سالہ بچی کو کچھ نامعلوم لوگوں  نے اومنی کار پر ڈال کر  اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، مگر بچی  اُن کے چنگل سے بچ کر بھاگ گئی۔ بچی نے جیسے ہی گھر والوں کو واقعے کی جانکاری دی، گھروالوں نے  آس پاس میں تلاش شروع کردی، جس کے دوران تین بہاری لوگوں پر ان کی نظر پڑی۔ بتایا گیا ہے کہ جب مقامی لوگوں نے بہاری لوگوں سے پوچھ تاچھ  کی تو ایک نے سخت لہجہ میں بات کرتے ہوئے کسی کو دھکا دے  دیا،جس پر ناراض چنڈیا کے عوام نے تینوں کی پیٹائی شروع کردی اور تینوں کو پولس کے حوالے کردیا۔

کاروار مضافاتی پولس نے تینوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...