محمد شامی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو وراٹ کوہلی نے بھی دیا سخت جواب

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2021, 10:35 AM | اسپورٹس |

دبئی، 31؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہند وستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 21 اکتوبر کو ٹی-20 عالمی کپ کا ایک انتہائی اہم مقابلہ کھیلا جانے والا ہے۔ اس سے قبل آج ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ہندوستانی گیندباز محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر اٹھ رہی آوازوں پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا۔ پاکستان سے ہندوستان کی شکست کے بعد محمد شامی کی ٹرولنگ پر ناراض ہوتے ہوئے وراٹ نے کہا کہ ’’بطور کھلاڑی ہمارا کام ہے کھیلنا۔ باہر لوگ کیا بولتے ہیں، ہم اس پر دھیان نہیں دیتے۔ ہماری پوری توجہ میچ پر ہے، نہ کہ اس طرح کے ڈرامے پر۔‘‘

محمد شامی کی ٹرولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ہیں جو اپنی شناخت چھپا کر اس طرح کی حرکت کرتے ہیں۔ آج کے دور میں یہ چیزیں عام ہیں۔ جب ہم پر اس طرح سے لوگ تہمت لگاتے ہیں تو ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ اپنے ڈریسنگ روم کے ماحول کو اچھا بنائے رکھیں۔ باہر جو بھی نوٹنکی ہوتی ہے وہ پوری طرح سے ویسے لوگوں کی ذہنیت کو بتاتی ہے جو اس طرح کی حرکت کرتے ہیں۔‘‘

وراٹ کوہلی نے واضح لفظوں میں کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کے مذہب کی بنیاد پر ہدف نہیں بنایا جا سکتا۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو سراسر غلط ہے۔ وراٹ نے مزید کہا کہ ’’میں نے کبھی ایسا سلوک کسی کے ساتھ نہیں کیا۔ لیکن کچھ لوگوں کا کام ہی یہی ہے۔ محمد شامی ہندوستانی ٹیم کے اہم جز ہیں۔ انھوں نے ہندوستان کو کافی میچ جتائے ہیں۔ پھر بھی ان کے کھیل میں کسی کو وہ بات نہیں نظر آتی جو نظر آنی چاہیے، تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔ نہ ہی ویسے لوگوں کے لیے میں اپنا وقت برباد کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم شامی کے ساتھ 200 فیصد کھڑے رہیں گے۔ اور باہری لوگوں کے برتاؤ کا ہمارے رشتوں پر اثر نہیں پڑ سکتا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...