منگلورو میں رکشا ڈرائیور پر تلوار سے حملہ۔ 9ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 12:45 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 23/اکتوبر (ایس او نیوز)شہر کے نیرو مارگا کے قریب ایک رکشا ڈرائیور پر تلوار سے حملہ کرنے کے الزام میں کیلرائی شمشان کے پاس سے اس حملے میں ملوث 9ملزمین کو منگلورو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 گرفتار شدہ ملزمین کے نام نتین پجاری، دھن راج، شیوانند اچاری، گنیش، جیون پجاری، سنتوش پجاری، دھیرج سپلیا، راگھویندرا پجاری، پرانیش پجاری بتائے جاتے ہیں۔اس حملے میں زخمی ہونے والے رکشا ڈرائیور سنتوش (35سال) اسپتال میں زیر علاج ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سنتوش ایک دکان سے ناریل کا تیل خرید کر اپنے رکشا میں گھر کی طرف جارہا تھا۔ اس دوران دو افراد اسکوٹر پر آئے اور اس کا راستہ روک کر اس کے ساتھ جھگڑنا شروع کیا۔جب بات حد سے بڑھ گئی تو انہوں نے اپنے ساتھ لائی ہوئی تلوار سے سنتوش پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے اس کے دونوں ہاتھ اور پیروں پر گہرے زخم آئے اور سنتوش خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگیا۔حملے کے بعد یہ شرپسند موقع پر سے فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طورپر سنتوش کو اسپتال میں منتقل کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنتوش، نتین اور پرانیش تینوں گہرے دوست تھے اور ایک ہی تنظیم سے جڑے ہوئے تھے۔ لیکن پچھلے دو سال سے سنتوش نے اس تنظیم کی سرگرمیوں سے علاحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنے کام سے کام رکھنے لگاتھا۔لیکن تنظیم سے متعلق بعض معاملات میں سنتوش اور اس کے بقیہ دو دوستوں کے درمیان بڑا اختلاف پیدا ہوگیا تھا۔اسی مسئلے پر 17اکتوبر کی صبح میں بھی ان تینوں کے بیچ تکرار ہوئی تھی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد سنتوش پر جان لیواحملہ کیا گیا تھا۔

منگلورو مضافاتی پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان میں سے نتین اورپرانیش پر شہر کے مختلف پولیس تھانوں میں بہت سارے مجرمانہ معاملات درج ہیں اور ان کا نام راؤڈی شیٹر میں شامل ہے۔قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمین کو چند ہی دنوں کے اندر گرفتار کرنے پرمنگلورو پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے تحقیقاتی ٹیم کی ستائش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...