ملپے بندرگاہ علاقے میں مچھلی کے تاجر پر قاتلانہ حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th June 2019, 8:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی 7/جون (ایس اونیوز) ملپے میں واقع ماہی گیری کی بندرگاہ کے علاقے میں جمعہ کی علی الصبح چند نقاب پوش افراد پرمشتمل ایک ٹولی نے فرنگی پیٹھ سے تعلق رکھنے والے ریاض(۲۳سال) نامی مچھلی کے تاجر پر تلواروں سے قاتلانہ حملہ کردیا جس کی وجہ شدید زخمی ریاض کو منی پال کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اسے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ مچھلی کے کاروبار کے سلسلے میں ریاض ملپے فشنگ پورٹ پر صبح کے وقت پہنچاتھا۔ اس کے ساتھ دیگر تین ساتھی اور بھی تھے۔ بندرگاہ کے علاقے میں پہنچنے کے بعداس کے ساتھ مچھلیوں کی خرید و فروخت کے لئے گاڑی سے باہر نکل گئے جبکہ ریاض اپنی گاڑی میں ہی سوتارہا، تھوڑ دیر کے بعدمنگلورو سے ہی اس کی گاڑی کاپیچھا کررہے شرپسندوں کی ایک ٹولی نے ریاض پر قاتلانہ حملہ کردیا جس سے اس کی ایک انگلی کٹ گئی۔ گلے، ہاتھ اور پیروں پر تلواروں کے گہرے زخم آئے ہیں۔

 ریاض فرنگی پیٹھ گرام پنچایت کارکن بھی ہے۔ابھی تک اس قاتلانہ حملے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ گمان یہی ہے کہ یہ حملہ کسی پرانی رقابت کی وجہ سے ہوا ہے یا پھر اس کے پیچھے مالی لین دین کا کوئی معاملہ ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی اس حملے کا سبب بتایا جاسکے گا۔اڈپی سرکل پولیس انسپکٹر منجو ناتھ اور ملپے سب انسپکٹر مدھو نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ملپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...