ملک میں خوف و تشدد کا ماحول، کانگریس کا مضبوط ہونا ضروری: اشوک گہلوت

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:15 PM | ملکی خبریں |

جودھ پور،7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ملک میں خوف ، ڈراور تشدد کا ماحول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ اودےپور کے دورے کے بعد آج یہاں ہوائی اڈے پر پہنچے اشوک گہلوت نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ کانگریس کے رہنما رامیشور ڈوڈی کی ناراضگی کے سوال پر ، انہوں نے کہا کہ کانگریس کو متحد ہوکر انتخابی میدان میں اترنا چاہیے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ہم پچیس سیٹوں پر کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ کانگریس کو جیت دلانا ،کانگریس کی ذمہ داری ہے ، اس لئے ہر شخص مانتا ہے کہ کانگریس کو مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں خوف ، ڈراور تشدد کے حالات ہیں اور جمہوریت کےلئے خطرہ بنا ہواہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیت ایک الگ بات ہے اور جیت کو ہضم کرنا ایک الگ چیز ، جیت کر بڑا دل رکھنا چاہیے۔ سب کوساتھ لےکر چلنا اور لوگوں کے مسئلوں کو حل کرتے ہوئے چلنا چاہیے۔

مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کے سوال پر ، اشوک گہلوت نے کہا کہ مہاراشٹر انتخابات کے نتائج سے پتہ چل جائےگا۔ مرکز میں مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، مذہب اور فوج کے پیچھے چھپ کر سیاست ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دشمنی نہ تو بی جے پی ، نہ مودی اور نہ ہی آر ایس ایس سے ہے ، ہم انتخابات لڑیں گے اور ہمارا نظریہ ہمیشہ ملکی مفاد کے لئے رہا ہے۔

پلاسٹک پر پابندی کے سوال پر ، انہوں نے شیشے کی بوتل دکھائی اور کہا کہ اب وہ خود شیشے کی بوتل استعمال کرتے ہیں۔ گٹکےپرپابندی کے سوال پر ، اشوک گہلوت نے کہا کہ گٹکا پہلے ہی بند ہے ، اس کا فیصلہ سب کے مفاد میں کیا گیا ہے ، کیونکہ اس میں موجود کیمیکل لوگوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے قبل ایئرپورٹ پہنچنے پر کانگریس لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈربدری رام جاکھڑ ، منیشا پوار ، دیویہ مدیرنا سمیت متعدد لیڈر اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...