صحیح امیدوار کا انتخاب پانچ سالہ ترقی کی ضمانت ہے: آتشی

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2024, 5:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کی وزیر آتشی نے بدھ کے روز بدرپور اسمبلی میں منعقدہ کارکن کانفرنس کے دوران کہا کہ عوام اگر صحیح پارٹی اور امیدوار کو منتخب کریں تو علاقے میں ترقی کے دروازے کھلتے ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ دہلی کے لوگ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو کام کرے، اور اسی جذبے کے ساتھ سب نے اروند کیجریوال کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کا عہد کیا۔ آتشی نے کہا کہ دہلی کی ترقی عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اور عوام کا اعتماد ان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام صرف ایک دن کے لیے ووٹ ڈالنے جاتے ہیں لیکن عوام کے اس ایک ووٹ کا اثر پانچ سال تک رہتا ہے۔ اگر لوگ صحیح پارٹی اور صحیح امیدوار کو ووٹ دیں تو پانچ سال تک علاقہ ترقی کرتا ہے لیکن اگر لوگ غلط پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیتے ہیں تو انہیں پانچ سال تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ''پانچ سال پہلے بدر پور اسمبلی میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ بدر پور کے لوگ پچھلے پانچ برسوں سے اس غلطی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے انتخاب کی وجہ سے یہاں کام ٹھپ ہو گیا۔ اکثر بدر پور کے لوگ کہتے ہیں کہ یہاں پانی کا مسئلہ ہے، گٹر کا مسئلہ ہے، سڑک کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدر پور کے لوگوں کو فروری میں اسے ٹھیک کرنے کا موقع ملنے والا ہے۔ بدر پور کے لوگ دہلی کے مختلف حصوں میں جا کر دیکھتے تھے کہ جہاں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں وہاں ترقی تیز رفتاری سے ہو رہی ہے۔ وہاں سڑکیں بن رہی ہیں، پانی سیوریج کی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں لیکن بدر پور میں یہ کام نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے بدر پور کے لوگوں کے پاس اب ایک موقع ہے کہ وہ اے اے پی کے امیدوار رام سنگھ نیتا جی کو منتخب کرکے یہ تمام کام کروائیں۔

محترمہ آتشی نے کہا، "اروند کیجریوال دہلی کے مختلف حصوں میں مسلسل 10 برسوں سے عام لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دہلی کی تاریخ میں کئی لیڈر آئے، پارٹیاں آئیں اور گئیں، لیکن اگر دہلی کی تاریخ میں کوئی ایسا لیڈر ہے جس نے دہلی کے عام لوگوں، دہلی کے غریبوں کے بارے میں سوچا ہو، تو وہ شخص مسٹر اروند کیجریوال ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کانگریس وفد کے ہمراہ تشدد سے متاثرہ سنبھل کا دورہ کریں گے

راہل گاندھی بدھ کے روز سنبھل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس ...

دہلی ہائی کورٹ نے APCR سکریٹری ندیم خان کو فراہم کیا6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ

دہلی ہائی کورٹ نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے قومی سکریٹری اور انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کو 6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان پر دہلی پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نفرت انگیزی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 میڈیکل طلبا جاں بحق

کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات ...

تمل ناڈو میں چٹان گرنے کا بڑا حادثہ، 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب ...

سنبھل تشدد سازش کا نتیجہ، معاملے کی تحقیقات سے اتحاد کو خطرہ: لوک سبھا میں اکھلیش یادو کا بیان

لوک سبھا کی آج کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنبھل میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کو ایک منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل، جو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت رہا ہے، انتظامیہ کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ...

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ: اڈانی کیس میں جے پی سی تحقیقات اور سنبھل تشدد پر جواب طلب

پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کے رہنماؤں نے گوتم اڈانی اور سنبھل تشدد کے معاملات پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے ...