ایتھنز میں آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے خلاف مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:52 PM | عالمی خبریں |

ایتھنر،25؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں تاریخی آیا صوفیہ چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف بہت سے لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ مظاہرے کے منتظمین کے مطابق ایتھنز میں تقریباً 500 سے زائد لوگوں نے آیا صوفیہ چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کے خلاف جمعہ کے روز سڑکوں پر آکر مظاہرہ کیا جبکہ پولس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد صرف 250 تھی۔

مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ایتھنز کے آرک بشپ اور آل یونان ایرانوموس II کا ایک بیان پڑھا، جس میں انہوں نے ایک تاریخی چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی مذمت کی تھی۔ ترک سپریم انتظامی عدالت ، کونسل آف اسٹیٹ نے ، حقیقت میں جولائی کے اوائل میں آیا صوفیہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے 1934 کے فیصلہ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ، یعنی اب اسے مسجد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے۔ تاہم اس فیصلے پر پوری دنیا میں منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور یونانیوں میں اس چرچ کے لئے اس کی ایک خاص تاریخی اہمیت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس جمعہ کو آیا صوفیہ 1934 کے بعد پہلی بار نماز اداکی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...