عوامی صحت نظام کو نظر انداز کئے جانے کا نتیجہ کورونا وائرس سے مؤثر طریقہ سے نمٹنے میں نا کامی افسوسناک: ڈاکٹر بلرام

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 6:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون(ایس او نیوز) آئی آئی ایس سی کے وظیفہ یاب ڈائرکٹر و پدما بھوشن ڈاکٹر پی بلرام نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے بتا یا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئی سال سے عوامی صحت نظام کو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے کورونا وائرس سے مؤثر طریقہ سے نمٹنے میں نا کامی کا سامنا ہو رہا ہے۔ یہاں نمہا نس ہال میں منعقد راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے 22ویں کا نوکیشن تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر بلرام نے اس خیال کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے مؤثر طریقہ سے نمٹنے میں دنیا کے ترقی یا فتہ ممالک بھی ناکام ہیں،ماسک، پی پی ای کٹ اور وینٹی لیٹر کے تعلق سے بحث کی جا رہی ہے اور ملک میں طبی تعلیم و ریسرچ کس مرحلہ پر ہے اس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔اس موقع پر وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر سدھاکر نے بذریعہ آن لائن خطاب کیا۔

پروگرام میں میڈیکل، ڈینٹل،پوسٹ گریجویٹ، آیورویدک،ہومیو پتھی و دیگر کورسس کے 36,434طلبہ کو ڈگری سے نوازا گیا۔ اس موقع پر قدوائی کینسر انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر اپاجی کو ”ڈاکٹرآف سائنس“ اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر سچدا نند و دیگر حاضر رہے۔ پی ایچ ڈی اور گولڈ میڈلسٹ نے ہی کا نو کیشن تقریب میں حصہ لیا دیگر تمام طلبہ نے ورچیول نظام کے تحت گھر سے ہی پروگرام کا نظارہ کیا۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ایس ڈی ایم ڈینٹل کالج اینڈ اسپتال،دھا رواڑ کی طالبہ ڈاکٹر رشمتا آر نے6گولڈ میڈل،آیورویدک سائنس اینڈ ریسرچ کالج بنگلور کی طالبہ ڈاکٹر چندو نے 5 گولڈ اور نقد انعام اور ایس ڈی ایم کالج کی ڈاکٹر پو جا ایس اور پدما شری فزیو تھراپی بنگلور کی سوزین کھڑک نے فی کس 4 گولڈ میڈل حا صل کئے۔

کانو کیشن میں 6گولڈ میڈل حا صل کی ڈاکٹر رشمتا آر نے پہلا رینک حاصل ہو نے پر کافی مسرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی مسلسل جد وجہد، محنت اور کاوشوں کے نتیجے انہیں آج پہلا رینک حاصل ہوا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ انہیں یقین نہیں تھا کے انہیں 6گولڈ میڈلس ملیں گے۔ دیگر دنوں کے علاوہ امتحانات کے ایام میں ہر دن12گھنٹوں تک پڑھائی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...