صومالیہ میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ، 6 ہلاک 50 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2019, 12:51 PM | عالمی خبریں |

مو غادیشو،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) صومالیہ کے جنوبی بندرگاہ كسمايو میں ایک ہوٹل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم چھ افراد کی موت اور تقریبا 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ جمعہ کو کیا گیا۔ مقامی حکام کے حوالہ سے میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔

صوبہ جبل کے سیکورٹی فورسز کے ترجمان ابی نور ابراہیم حسین کہا’’مسلح دہشت گردوں نے ہوٹل پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی سے ٹکر ماری اور اس میں دھماکہ کردیا‘‘۔ مسٹر حسین نے کہا کہ دہشت گرد دھماکے کرنے کے بعد ہوٹل میں گھس گئے۔ سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان ہوٹل کے اندر جھڑپیں جاری ہیں، حملے میں متعدد افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

خبروں کے مطابق القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ یہ ہوٹل مقامی رہنما ؤں کے درمیان کافی مقبول سمجھا جاتا ہے۔ حملے میں مارے گئے زیادہ تر لوگ شہری ہے. ان میں دو صحافی اور ایک صوبائی سربراہ امیدوار شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔