50؍ ہندوستانی شہری دبئی ائیر پورٹ پر پھنس گئے، ویزا قواعد کی عدم تکمیل کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2020, 11:40 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی، 16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹورسٹ ویزا رکھنے والوں کے لئے داخلہ کی شرائط پر پورا نہ اُترنے پر زائداز 50 ہندوستانی شہری ، دبئی انٹرنشینل ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔ 

خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی شہری چہارشنبہ کی رات 9 بجے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز یہ اطلاع دی گئی تھی کہ دیگر ممالک کے ویزٹ ویزا رکھنے والے افراد جن میں 304 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، داخلہ شرائط کی عدم تکمیل پر ائیر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔ کئی ہندوستانی مسافر کنور، کیرالہ اور ممبئی سے گوائیر کی پروازوں کے ذریعہ پہنچے تھے۔ 

دبئی میں ہندوستان کے قونصل خانہ کے پریس سکریٹری نیرج اگروال نے بتایا کہ مجموعی طورپر 57 ہندوستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ قونصل خانہ کو ہماری ہیلپ لائن کے ذریعہ ان کے موقف سے واقف کرایا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق 14 ہندوستانی شہریوں کو دبئی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جبکہ دیگر افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ قونصل خانہ کا عملہ پھنسے ہوئے مسافرین کی مدد کررہا ہے۔ انہیں غذا پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 

خلیج ٹائمس نے اگروال کے حوالہ سے بتایا کہ ہم مقامی امیگریشن قوانین کا پورا احترام کرتے ہیں اور یہ کافی عرصہ سے نافذ العمل ہیں۔ بہرحال مسافرین کو پروازوں مییں سوار ہونے سے پہلے ان کے بارے میں بتایا جانا چاہئے تھا۔ میری معلومات کے مطابق ان قوانین کو سختی کے ساتھ نافذ نہیں کیا جاتا ہے۔ اگر پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے تو مسافرین کو 2 دن پہلے اس کے بارے میں بتایا جانا چاہئے تھا۔ اسی دوران کئ مسافرین نے شکایت کی ہے کہ انہیں غذا اور پانی تک رسائی حاصل نہیں۔ 

ایسے ہی ایک مسافر امل دیو نے جو کنور انٹر نینشنل ائیر پورٹ سے گوائر کی پراوز سے تقریباً 9 بجے شب پہنچے تھے، بتایا کہ دبئی کا یہ میرا تیسرا دورہ ہے۔ میں نے ابھی ابھی مرچنٹ نیوی کورس مکمل کیا ہے اور میرے ایک رشتہ کے بھائی نے میرے لئے دبئی میں ملازمت تلاش کی ہے۔ مجھے امید تھی کہ میں یہاں منتقل ہونے کے بعد ایمپلائمنٹ ویزا حاصل کرلوں گا۔ 

امیگریشن حکام نے مجھ سے دریافت کیا کہ آیا میرے پاس 2 ہزار درہم اور کسی ہوٹل کا ریزرویشن موجود ہے؟ نفی میں جواب دینے پر مجھے اور دیگر 27 ملیائی مسافرین کو ٹرمنل 3 میں منتقل کردیا گیا  جہاں ہم لوگ کل رات سے پھنسے ہوئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...