برازیل: بس اور ٹرک میں ٹکر، درجنوں افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 9:14 PM | عالمی خبریں |

ساؤپولو،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)برازیل کے شہر ساؤ پولو میں ایک بس ٹیکسٹائل کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو لے کر جا رہی تھی تبھی وہ ٹرک سے ٹکرا گئي۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آخر یہ ٹکّر کیوں اور کیسے ہوئی۔

برازیل کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں بدھ 25 نومبر کو ایک بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والی بھیانک ٹکر میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً سات بجے ایک بس ٹیکسٹائل کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو ان کی فیکٹری لے کر جا رہی تھی تبھی راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ حادثہ ساؤپولو سے 350 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹیگوائی علاقے میں پیش آیا۔ اس وقت بس میں تقریبا ً50 ورکر سوار تھے۔ آگ پر قابو پانے والے مقامی عملے نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”37  افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے اور باقی تین افراد مقامی سطح کے ایمرجنسی اسپتال میں چل بسے۔'' حکام کے مطابق شدید طور زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت کافی نازک ہے۔

اس حادثے سے متعلق ٹیلی ویژن پر جو تصاویر نشر کی گئی ہیں اس میں جائے حادثے کے پاس ٹوٹے ہوئے شیشے، بسوں کی سیٹیں اور دونوں گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے بعض حصے شاہراہ کے آس پاس بکھرے ہوئے پڑے تھے۔

مقامی پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا ہے، ''یہ بتانا قطعی ناممکن ہے کہ کون ٹرک میں تھا اور کون بس میں سوار تھا۔''

ساؤپولو کی گورنر جاؤ ڈوریا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ''ابھی تک اس بات کا بھی کوئی واضح اشارہ نہیں ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔ میں اس دردناک اور بھیانک حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور اور ان کے دوستوں سے تعزیت کرنا چاہتی ہوں۔''

خبروں کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان کچھ لوگ پھنسے ہوئے تھے اور امدادای کارکن انہیں نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں مزید نو افراد بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا، ''ہمیں معلوم ہے کہ گاڑیوں کے ملبے تلے اور بھی متاثرین ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ اندر کتنے افراد پھنسے ہیں۔''

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...