پاکستان: مدرسے میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک، 70 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2020, 11:41 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پشاور کے ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ 5 بچے ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ پشاور خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا، جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے میں لایا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت مدرسے میں پڑھائی چل رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ یہ اطلاع بچاؤ کاروں نے دی ہے۔ زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام کے مطابق اسپتال میں 5 لاشیں لائی گئی ہیں، ہلاک شدگان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ اسپتال کے ذمہ داران نے 55 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے 40 بچے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

وہیں ایس پی وقاراحمد نے بتایا کہ نماز کے بعد مسجد میں درس قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا، مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف لمبی جنگ لڑی ہے۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے اطراف لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

یاد رہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کر رہی ہے، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

نیکٹا کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔ خیال رہے دو روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے تھے، دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...