گردابی طوفان ’موچا‘ کی زد میں آ کر 3 افراد ہلاک، سینکڑوں لوگ زخمی، بچاؤ و راحت کاری کا عمل جاری

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2023, 11:03 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 16/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) گردابی طوفان ’موچا‘ نے میانمار اور بنگلہ دیش میں تباہی کا نظارہ پیش کیا ہے۔ اتوار کی دوپہر یہ طوفان میانمار اور بنگلہ دیش کی ساحلوں سے ٹکرایا تھا، اس کے بعد سے اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آ چکی ہے۔ موچا کی وجہ سے تقریباً 700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کا علاج اسپتالوں میں چل رہا ہے۔

گردابی طوفانی موچا نے گزشتہ 35 گھنٹے میں ایشیا پیسفک ممالک کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ حالانکہ اس کے قہر سے بنگلہ دیش بہت زیادہ متاثر نہیں ہوا ہے۔ یہاں کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے، لیکن کاکس بازار میں سینکڑوں عارضی پناہ گاہ تباہ ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور چیزوں پر قابو پانے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق مغربی میانمار کے ساحل پر 3.6 میٹر (12 فیٹ) گہرے سمندری پانی میں پھنسے تقریباً 1000 لوگوں کو راحت کاری میں مصروف لوگوں نے پیر کے روز باہر نکالا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس طوفان کا اثر دوپہر بعد دھیرے دھیرے کافی کمزور پڑتا ہوا نظر آیا۔ حالانکہ کچھ علاقوں میں اب بھی الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گردابی طوفال کورل آئسلینڈ سینٹ مارٹن کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔ اس آئسلینڈ کے ڈوبے کا بھی اندیشہ ہے۔ اس خطرہ کے پیش نظر ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ خطرے کو دیکھتے ہوئے بنگال میں این ڈی آر ایف کی 8 ٹیموں اور 200 بچاؤ اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...