افغانستان میں زلزلہ، سیکڑوں مکان زمیں بوس 26؍ جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 12:53 PM | عالمی خبریں |

 کابل، 20؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مشرقی افغانستان کے صوبے  بدغیس میں آنےو الے ایک زلزلے میں  ۲۶؍ افراد کے جاں بحق ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ ان میں ۵؍ خواتین اور ۴؍ بچے شامل ہیں۔ بدغیس صوبے کے ترجمان باز محمد سروری نے بتایا کہ زیادہ ترافراد کی موت گھروں کے ڈھے جانے اوراس کے ملبے میں دب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ زلزلہ بہت زیادہ شدید نہیں تھا۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت ۵ء۳؍   درج کی گئی ہے مگر افغانستان  کے جس علاقے  کو اس نے متاثر کیا وہ انتہائی غریب اور خستہ حال علاقہ ہے جہاں اکثر مکانات کچے ہیں۔ 

 محمد سروری  نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ۲۶؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں  ۵؍ خواتین اور ۴؍ بچے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بدغیس صوبے  کے ضلع موقر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم  وہاں سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔  اندیشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بدغیس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ یہاں بچاؤ اور ملبے میں  زخمیوں نیز  لاشوں  کی  تلاش کا کام جاری ہے۔ 

 افغانستان  پہلے ہی انسانی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ برس اگست  میں ملک کی باگ ڈور   طالبان نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے جس کے بعد سے  مغربی ممالک نے افغانستان کیلئے  نہ صرف  امداد بند کردی ہے بلکہ بیرون ِ ملک موجود اس کے  مالی اثاثوں کو بھی منجمد کردیاگیاہے۔ گزشتہ دنوں اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے بھی  اپیل کی ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کیا جائے تاکہ وہاں جاری انسانی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے۔ 

 افغان صوبے بدغیس کا علاقہ قادیس جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، خشک سالی سے متاثرہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس علاقے کو گزشتہ ۲۰؍برسوں میں فراہم کی گئی بین الاقوامی امداد سے بھی بہت کم فائدہ پہنچا ہے۔

  بدغیس صوبے کے حکام نے بتایا کہ زلزلے کے پہلے جھٹکے کی شدت ۵ء۳؍ تھی جبکہ اس کے  کم وبیش ۲؍ گھنٹے بعد دوسرا جھٹکا ہے آیا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر ۴ء۹؍ درج کی گئی ہے۔  افغانستان میں  ہندوکش کے پہاڑی سلسلے  میں واقع علاقے اکثر زلزلے جیسی قدرتی آفات کا شکار رہتے ہیں۔۲۰۱۵ءمیں آنے والے۷ء۵؍ شدت کے طاقتور زلزلے نے پورے جنوبی ایشیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں تقریباً۲۸۰؍افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ زیادہ تر اموات  پاکستان  میں ہوئی تھیں۔

 بدغیس صوبے کے ترجمان باز محمد سروری  نے بتایا کہ شدید بارش  کے دوران یہاں فوری طور پر بچاؤ کا کام شروع کردیاگیاتھا۔  انہوں  نے متنبہ کیا کہ بدغیس میں مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ترکمانستان کی سرحد سے جڑا ہوا افغانستان کا یہ پہاڑی علاقہ ملک کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ افغانستان میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے شعبے کے سربراہ ملاح جنان سئیق نے بھی ۲۶؍ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  کہ زلزلے کی وجہ سے ۷۰۰؍ مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ کچھ رپورٹوں میں منہدم شدہ مکانات کی تعداد ایک ہزار کے آس پاس بھی بتائی گئی ہے۔  

 طالبان کے ترجمان انعام اللہ سمن غنی نے بتایا کہ بچاؤ کام میں مصروف کارکن  زخمیوں کو تلاش کرکے مقامی اسپتالوں میں منتقل کررہے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ علاقے میں موجود طالبان کی ٹیم  عوام کی مدد میں پیش پیش ہے۔ اس سلسلے میں  سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ عام شہری جن میں بچے   اور خواتین  بھی شامل ہیں، اپنے گھروں کے ملبے ہٹا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز بدغیس دارالحکومت قلعہ نو کے قریب تھا جو ترکمانستان کی سرحد سے محض ۱۰۰؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔