امریکہ میں طوفان کے سبب بھاری تباہی، 23 افراد ہلاک، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2023, 11:40 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،26/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  امریکہ کی ریاست مسیسیپی میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے طوفان اور شدید آندھی سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ طوفان نے 100 مربع میل (160 مربع کلومیٹر) سے زیادہ بڑے علاقہ میں نقصان کے نشانات چھوڑے ہیں۔ یہ معلومات خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔

مسیسیپی کے گورنر نے کہا کہ تمام اسپتالوں اور امدادی اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست کی ایک اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس وقت تک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ مغربی مسیسیپی میں 200 افراد پر مشتمل قصبہ سلور سٹی میں طوفان سے تباہی کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف عملہ کو چار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ مرنے والوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے ایجنسی نے کہا کہ بدقسمتی سے ان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا میں بھی اس طوفان نے 5 افراد کی جان لے لی ہے۔

طوفان پر نظر رکھنے والوں اور مبصرین نے جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح نیشنل ویدر سروس کو طوفان کی کم از کم 24 رپورٹیں جاری کیں۔ یہ رپورٹیں مسیسیپی کے مغربی کنارے سے شمال میں ریاست کے مرکز اور الاباما تک ہیں۔

گورنر ٹیٹ ریو نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’ایم ایس ڈیلٹا میں بہت سے لوگوں کو آج رات آپ کی دعاؤں اور خدا کی حفاظت کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہم نے متاثرہ افراد کے لیے طبی امداد، مزید ایمبولینسوں کا انتظام اور دیگر ہنگامی خدمات کو فعال کر دیا ہے۔ تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت ...

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 1800 اموات، 180 نامعلوم لاشوں کی تدفین

سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں ...

مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے نظام کو تبدیل کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-

طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب: ’یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے، مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے‘

سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔