چین میں آیا 6.8 شدت کا زلزلہ، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2022, 7:43 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،5؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین کے سچوان علاقہ میں شدید زلزلہ کی وجہ سے 21 افراد کے ہلاک ہونے اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ریکٹر پیمانہ پر 6.8 درج کیا گیا ہے۔ اس کا مرکز لڈنگ کاؤنٹی بتایا جا رہا ہے جہاں کہ اس وقت کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے پہلے ہی لوگ پریشان ہیں۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر 12.25 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ یہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں ہلنے لگیں، لوگ گھروں سے باہر نکل گئے اور افرا تفری کا ماحول بن گیا۔

اموات کے تعلق سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کچھ زخمی افراد کی حالت سنگین ہے جنھیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ راحت رسانی کا عمل ہنوز جاری ہے۔ چین کے سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، ان میں صاف نظر آ رہا ہے کہ چینگدو میں عمارتیں ہل رہی ہیں۔ حالانکہ یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہوئی ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ جس سچوان علاقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، وہ تبت کے قریب میں واقع ہے۔ 2008 میں وہاں پر تباہناک زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 70 ہزار افراد نے اپنی جان گنوا دی تھی۔ 2013 میں بھی اسی علاقے میں ریکٹر پیمانہ پر 7 شدت کے زلزلے نے 200 سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی تھی۔ زلزلہ کے لحاظ سے یہ علاقہ ہمیشہ ہی حساس رہا ہے اور وقت وقت پر یہاں پر زلزلے سے نقصان کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔