مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی نمازیوں پر فائرنگ،2فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2021, 11:46 AM | عالمی خبریں |

یروشلم،9؍ مئی (ایس او  نیوز؍اے پی ) مسجد اقصیٰ  کے احاطہ اور یروشلم کے دیگر مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان کل شب شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 2 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ 

شہر میں کئی ہفتوں کی بے چینی کے بعد مزید تشد د کا امکان ہے ۔ مقدس ماہ رمضان کی شروعات کے موقع پر پولیس تحدیدات کے خلاف ایک عوامی اجتماعی مقام پر رات کے دوران مظاہروں کا آغاز ہوا جس سے حالیہ عرصہ کے دوران متعدد فلسطینیوں کے مشرقی یروشلم میں ان کے گھروں سے تخلیہ کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ فریقین کئی دہے طویل تنازعہ میں اس مقام پر ا پنا دعویٰ  کرر ہے ہیں ۔ یہ واضح نہیں کہ الاقصیٰ  میں تشدد کی کیا وجہ رہی۔  تشد داس وقت شروع ہوا جبکہ انسدادفساد اسرائیلی پولیس کے سپاہیوں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا تھا اس وقت ہزاروں فلسطینی عصر کی نماز ادا کر ر ہے تھے ۔ دوران شب احتجاجیوں کے بڑے گروپس کو سنگباری کرتے ہوۓ دیکھا گیا جبکہ اسرائیلی پولیس نے ربر کی گولیاں اور اسٹین گرینڈس کا استعمال کیا ۔ ایک مرحلہ پر پولیس کامپلکس کی عمارتوں میں داخل ہوگئی جس میں الاقصیٰ مسجد اور مشہور گنبد صخرہ ہے ۔فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی خدمات ذرائع نے بتا یا کہ 88 زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔

 فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ ربر کی گولیوں سے 83 افرادزخمی  ہوۓ ہیں جن میں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جن کے آنکھوں میں گولی لگی تھی ۔ ان میں سے دوسر اکا شد ید زخمی  ہو گیا اور دو کے جبڑے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔

اسرائیلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ احتجاجی سنگباری کرتے ہوۓ ان پر پٹاخے اور دوسری اشیاء پھینک رہے تھے۔ اس کارروائی میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کی ضرورت تھی ۔ جمعہ کود یر گئے احتجاجی مظاہروں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا ۔ ان پرتشدد واقعات میں فسادات اور اسرائیلی فورسس پر حملے شامل ہیں ۔ جمعہ کو دیر گئے بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔

الاقصیٰ مسجد کا احاطہ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے ۔ اس کے علاوہ یہ یہودیوں کے لیے بھی انتہائی مقدس مقام ہے ۔مسجد اقصیٰ میں تقریبا 70 ہزارفلسطینیوں نے جمعہ کی نماز ادا کی ۔ اس بات کا اظہار وہاں کے نگرانکار اسلامی وقف بورڈ نے کیا ۔

بعدازاں ہزاروں افراد نے اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس کے سبز جھنڈے لہراتے ہوۓ موافق حماس نعرے لگاۓ ۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیل کی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑ یوں میں زخمی ہو نے والے افراد کی تعداد 205 ہوگئی ہے۔ جب کہ اسرائیلی پولیس کے 17 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

رمضان کے دوران پروشلم ، جسے مسلمان القدس کہتے ہیں، اور مغربی کنارے میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کی  وجہ فلسطینی خاندانوں کی ان علاقوں سے بے دخلی  ہے جس کے دعویدار یہودی آباد کار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مسجد اقصیٰ  کے احاطے میں جمعے کی شام کو ہونے والی جھڑ پوں میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے فائر کیے ۔ جب کہ فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا ۔مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں رات کے اوقات میں جھڑ پیں جاری ہیں۔ جہاں متعدد فلسطینی خاندانوں کو طویل مدت سے جاری عدالتی کیس کے سبب اپنے گھر خالی کر نے پڑیں گے۔ فلسطین کے ہلال احمر ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ 108 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی اکثریت کو ربڑ کی گولیاں لگی تھیں ۔

دوسری طرف پولیس کی خاتون تر جمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ، آتشی ، اشیاء اور دیگر چیزیں پھینکی گئیں جس کی وجہ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف پر تشد د کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا یا جاۓ گا۔

واضح رہے  کہ فلسطینی یروشلم کو بیت المقدس کہتے ہیں اور یہ شہر مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں تینوں مذاہب کے ماننے والوں کے لیے مقدس شہر ہے ۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ شیخ جراح سے بے دخل کیے جانے والے فلسطینیوں سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے پیر کو کرے گی ۔

اس دن اسرائیلی 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ کے بعد مشرقی یروشلم حاصل کر نے کی یاد میں یروشلم ڈے مناتے ہیں۔ مغربی کنارے کے شمال میں واقع اسرائیلی فوجی چوکی کے نزد یک فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی  ہوگیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی اڈے کے نزد یک اہلکاروں کی فائرنگ سے دوفلسطینی نو جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ چینن کے علاقے میں قائم سلیم ملٹری بیسں میں 3  فلسطینی نو جوانوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر نےاہلکاروں نے  نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں ۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نو جوان مسلح تھے اور فوجی اڈے میں داخل ہونے میں نا کامی پر مرکزی دروازے پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ میں دو نوجوان مارے گئے اور ایک شد ید زخمی  ہے ۔

علحد ہ موصولہ اطلاع کے بموجب فلسطینی اتھارٹی کے سر براہ محمود عباس نے قبلہ اول میں فلسطینی روز ہ داروں پر وحشیانہ تشددکی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی اور کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ  میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے بیان میں صدرعباس نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب سے کہا ہے کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ میں اپنے بہادر شہریوں کی مکمل حمایت کر تے ہیں ۔ عالمی برادری سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ القدس میں فلسطینیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل جمعتہ الوداع کے موقع پر اسرائیلی ریاست کی عاید کردہ پابندیوں کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ۔ دار یں اثنا سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ  میں اسرائیلی فوج کی پر تشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جارہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ  میں نہتے فلسطینی نمازیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے ز بر دستی نکال باہر کر نے کی پالیسی نا قابل قبول ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...