لاک ڈاؤن کے دوران حادثوں میں کم از کم 198 مہاجر مزدوروں کی گئی جان

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2020, 10:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں 25 مارچ سے 31 مئی کے درمیان لاک ڈاؤن سختی کے ساتھ نافذ تھا اور اس دوران تقریباً 200 مہاجر مزدوروں کی موت گھر لوٹنے کے دوران 1461 سڑک حادثوں میں ہوئی۔ 'سیو لائف فاؤنڈیشن' کے ذریعہ جمع اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں کم از کم 198 مہاجر مزدوروں سمیت کل 750 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس انفیکشن کی زنجیر کو توڑنے کے لیے مودی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے لاک ڈاؤن کے سبب پورے ملک میں بھوک پیاس سے بے حال ہزاروں فیملیاں گھر جانے کے لیے نکل پڑی تھیں۔ کوئی وسائل نہ ہونے کے سبب لاکھوں لوگ پیدل ہی سامان اور بچوں کو کندھے پر لاد کر ہزاروں کلو میٹر دور اپنے گھروں کی جانب نکل پڑے۔ کئی علاقوں میں اب بھی ہزاروں لوگ اس سفر پر ہیں۔

اس دوران مجبوری اور ناامیدی میں جان بچانے کے لیے پیدل ہی گھروں کی جانب نکلے کئی مزدوروں کے ساتھ کئی حادثے بھی پیش آئے ہیں جن میں تقریباً 200 مہاجر مزدوروں کی جان چلی گئی۔ اتر پردیش میں سب سے زیادہ 94 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش میں 38، بہار میں 16، تلنگانہ میں 11 اور مہاراشٹر میں 9 لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔

'سیو لائف فاؤنڈیشن' کے ذریعہ میڈیا ٹریکنگ اور کئی ذرائع سے ویریفکیشن کے ذریعہ جمع اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتار گاڑی چلانے اور ڈرائیور کی تھکن کی وجہ سے ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق 68 دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوران 1390 لوگ سڑک حادثات میں زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں بھی اتر پردیش 30 فیصد یعنی 245 زخمیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد تلنگانہ 56، مدھیہ پردیش 56، بہار 43، پنجاب 38 اور مہاراشٹر 36 بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

'سیو لائف فاؤنڈیشن' کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر پیوش تیواری نے کہا کہ کووڈ-19 کے ساتھ اب بھی چاروں جانب ہم سڑک حادثات سے متعلق ٹراما کے ساتھ زیادہ ہیلتھ کیئر نظام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تیسرے اور چوتھے مرحلہ میں ریاستوں سے پابندیوں کو ہٹانے کے ساتھ سڑک حادثات میں اضافہ ہوا۔ ان سب کے درمیان 68 فیصد اموات میں پیدل مسافر، دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...